خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 249

خطبات محمود 249 $1950 بیج ڈالا جائے تو اُس سے پانچ سیر ہی گندم نہیں نکلتی بلکہ وہ کئی من ہو جاتی ہے۔اسی طرح پانچ روپے پانچ روپے نہیں رہیں گے۔اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں طاقت دی تو یہ پانچ دس ہو جائیں گے، دس ہیں ہو جائیں گے اور بہیں پچاس ہو جائیں گے، اور اگر اور طاقت مل گئی تو ان پچاس روپے کا بیج یقیناً اور زیادہ کھیتی نکالے گا۔پس جب میں پانچ کہتا ہوں تو یہ جانتے ہوئے کہتا ہوں کہ جو پانچ روپے کا بیج ڈالے گا آئندہ اس سے کئی گنا فصل کاٹے گا۔ہر دوسرے سال کا چندہ پہلے سال کی فصل ہے اور ہر تیسرے سال کا چندہ دوسرے سال کی فصل ہے۔اور فصل بیج کے برابر نہیں ہوا کرتی بلکہ اُس سے کئی گنا زیادہ ہوا کرتی ہے۔پس میں نوجوانوں، بوڑھوں اور عورتوں سے کہتا ہوں کہ پانچ روپے کی حقیر رقم دے کر تحریک جدید کی فوج میں اپنے آپ کو شامل کر لو تا تمہارا ایمان بڑھے اور تمہیں پہلے سے بڑھ کر قربانیاں کرنے کی توفیق ملے تا کہ جب اسلام کو غلبہ حاصل ہو تو تم فخر سے محسوس کر سکو کہ اس غلبہ میں تمہارا بھی حصہ ہے۔الفضل مورخہ 30 نومبر 1950ء) 1: يس: 31 2:بنی اسرائیل: 35 مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 468 ،469 بعنوان ”آخری فیصلہ (مفہوماً) 4: رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 319،318 5 صحیح مسلم کتاب صلاة المسافرين وقصرها باب صلاة المسافرين و قصرها (مفهوماً) 6 مزبلہ : کوڑادان 7 : المائده : 25 8 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 267 مطبع مصر 1936ء