خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 105 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 105

$1950 105 (17) خطبات محمود اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا کرتے وقت ہمیں سوچنا چاہیے کہ اس دعا میں ہم کیا مانگتے ہیں اور مانگنے کی شرائط کو ہم پورا کرتے ہیں یا نہیں۔(فرمودہ 28 جولائی 1950ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ہر وہ مسلمان جو نماز پڑھتا ہے وہ نماز میں متعدد دفعہ سورۃ فاتحہ کی تلاوت بھی کرتا ہے جس کی اہمیت نماز کے لئے اتنی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں لَا صَلوةَ إِلَّا بِالْفَاتِحَةِ 1 سورۃ فاتحہ کے پڑھے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی۔یہاں در حقیقت اکثریت مراد ہے ورنہ بعض حالتوں میں بغیر سورۃ فاتحہ کے بھی رکعت ہو جاتی ہے۔جیسے نماز ہورہی ہو اور کوئی شخص رکوع میں مل جائے تو اسکی رکعت ہو جائے گی حالانکہ اس نے سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی ہوگی۔لیکن عام قاعدہ یہی ہے کہ سورۃ فاتحہ پڑھے بغیر نماز نہیں ہوتی۔علاوہ ازیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ لَا صَلوةَ إِلَّا بِالْفَاتِحَةِ فِي كُلّ رَكْعَة - جب تک ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھی جائے نماز نہیں ہوتی۔پس اگر می ایک رکعت میں سورۃ فاتحہ فوت ہو جاتی ہے تو ہم کہیں گے کہ ایک رکعت میں سورۃ فاتحہ معاف ہوگئی۔گویا تی قلت کثرت کے تابع ہوگئی۔ورنہ نماز سورۃ فاتحہ کے بغیر نہیں ہوتی۔فرض کرو ایک شخص آخر رکعت میں شامل ہو جاتا ہے تو کیا وہ دوسری رکعات میں بھی سورۃ فاتحہ پڑھے گا یا نہیں؟ جب وہ دوسری رکعات