خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 262 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 262

خطبات محمود کمزوری ہوگی ۔ 262 1950ء دوسری بات میں مقامی لوگوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جلسہ سالانہ کے موقع پر مہمانوں کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ نام پیش کریں اور اس عزم کے ساتھ پیش کریں کہ وہ دن رات ایک کر کے مہمانوں کو آرام پہنچانے کے لئے کوشش کریں گے۔ تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جن دوستوں کے گھروں میں مہمان ٹھہریں وہ کھانا لیتے وقت مہمانوں کی صحیح تعداد لکھا کریں تا سلسلہ کا بے فائدہ خرچ نہ ہو۔ اور اسی طرح ہمارا ریکارڈ بھی خراب نہ ہو۔ یہ نہ ہو کہ مہمان تھوڑے آئیں اور لکھے زیادہ جائیں۔ چوتھے میری آپ لوگوں سے یہ بھی خواہش ہے کہ آپ اپنے ہمسایوں کی نگرانی بھی کریں اور اُن تک میری یہ باتیں پہنچائیں۔ اور اگر بعض لوگ کمزوری دکھا ئیں تو اُن کی رپورٹ دفتر میں کریں تا اُن کی اصلاح کی کوشش کی جائے اور خدا تعالیٰ کے مالوں کی حفاظت کی جائے۔“ الفضل مورخہ 19 دسمبر 1950ء)