خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 263 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 263

$1950 263 (32) خطبات محمود روحانیت اور علمی طاقت کو پھیلانے کے لئے مرکز کا زیادہ سے زیادہ وسیع ہونا ضروری ہے فرموده 22 دسمبر 1950ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: یہ جمعہ ہمارے جلسہ سالانہ کے ہفتہ کا پہلا جمعہ ہے اور اسکے بعد جو دوسرا جمعہ آئے گا اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ جلسہ سالانہ کے بعد کا جمعہ ہو گا۔پس ہمیں اپنے تمام کام جو جلسہ کے متعلق ہیں مکمل کر لینے کی کوشش کرنی چاہیے۔جہاں تک مکانوں کا سوال ہے دوڑ دھوپ کے بعد اور بڑی جدوجہد کے بعد بیرکوں کی دیواریں بن گئی ہیں اور کچھ بیرکوں پر چھتیں بھی ڈالی جارہی ہیں۔جو چھتیں میں نے دیکھی ہیں وہ نا قابل رہائش ہیں۔ایک تو اُن میں اتنے بڑے بڑے شگاف ہیں کہ اگر ایک بلی یا کتا کو دے تو بڑی آسانی کے ساتھ مکان کے اندر جاسکتا ہے۔اور اگر بارش آجائے تو پانچ منٹ میں سارا مکان جل تھل ہو سکتا ہے۔دیواریں بھی جس قدر اونچی بنانے کی میں نے ہدایت دی ہے اُن سے وہ بہت کم اونچی ہیں۔مگر بہر حال یہ ان مکانوں سے بہت اچھی ہیں جن میں مہاجرین نے اپنے پہلے دن گزارے تھے۔مہاجرین جس حالت میں 1947 ء اور 1948ء میں رہتے رہے ہیں اُس کے مقابلہ میں ہماری بیر کیں جنت ہیں۔اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ ان چھتوں کو بھی درست کر دیا جائے گا اور اس غرض کے لئے بانس منگوائے جائیں گے۔مگر ہمارے ملک کی مثل مشہور ہے کہ دودھ کا جلا چھاچھ 1 بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔یسی کوئی گرم کر کے نہیں پیا کرتا دودھ گرم کر کے لوگ پیتے ہیں۔مگر جس شخص کو بھی