خطبات محمود (جلد 31) — Page 139
$1950 139 خطبات محمود جھوٹے ہیں ہم تو آپ ہیں جھوٹوں کے بادشاہ جھوٹوں کے بادشاہ کے یہ معنی بھی ہو سکتے تھے کہ آپ بڑے جھوٹے ہیں اور یہ بھی ہو سکتے تھے کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو آپ پھر جھوٹوں کے بادشاہ ہوئے۔اسی طرح جب کسی ایسے شخص کو صدر اور سیکرٹری بنا دیا جائے جو خود جھوٹ بولنے والا ہو تو وہ کسی دوسرے کا جھوٹ کیوں پکڑے گا۔بلکہ وہ کسی دوسرے کو جھوٹ بولنے پر پکڑ بھی نہیں سکتا کیونکہ وہ ڈرتا ہے کہ اگر میں نے کسی کو پکڑا تو وہ میرے جھوٹوں کو ظاہر کر دے گا۔یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جس کی ہماری جماعت کو اصلاح کرنی چاہیے اور جماعت کا ادنیٰ سے ادنیٰ عبدہ اور کام بھی کسی ایسے شخص کے سپر د کبھی نہیں کرنا چاہیے جو غلط بیانی کا ارتکاب کرتا ہو۔ہمارے پاس جھگڑے آتے ہیں تو بعض دفعہ دونوں فریق کے بیانات میں اتنا تضاد ہوتا ہے کہ حیرت آتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ غیر احمدیوں کے مقابلہ میں ہماری جماعت میں بہت زیادہ سچ پایا جاتا ہے۔مثلاً اگر کوئی غیر احمدی کسی کھیت میں کھڑا ہو اور اس کے سامنے کسی شخص نے کی دوسرے کو قتل کر دیا ہو تو ہوسکتا ہے کہ عدالت میں آ کر وہ کہہ دے کہ میں تو اس کھیت میں گیا ہی نہیں تھا تی اور اس طرح جھوٹ بول جائے۔مگر اتنا کھلا اور واضح جھوٹ میں نے کسی احمدی کو آج تک بولتے نہیں دیکھا۔وہ سچ کے ماحول میں جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے مثلاً کسی نے اُس کو تھپڑ مارے ہوں تو یہ کہہ دے گا کہ اس نے مار مار کر بھرکس نکال دیا۔اس سے ہم اتنا سمجھ جاتے ہیں کہ اس نے مارا ضرور ہے اگر بھر کس نہیں نکالا تو ایک دو تھپڑ ضرور مارے ہوں گے۔یا مثلاً کسی شخص نے دوسرے کو روپیہ دیا ہے اور وہ واپس نہیں کرتا۔اب اگر غیر احمدی اس میں ایک فریق ہوتو وہ کہہ دے گا کہ مجھے کسی نے کوئی روپیہ دیا ہی نہیں اور اس طرح روپیہ لینے سے گلی طور پر انکار کر جائے گا لیکن ایک احمدی جھوٹ بولنے والا ایسا نہیں کرے گا۔ان کا آپس میں یہ جھگڑا ہو گا کہ ایک کہے گا میں نے اسے ہیں روپے واپس کئے تھے اور دوسرا کہے گا اس نے ہمیں روپے واپس نہیں کئے بلکہ پانچ روپے واپس کئے ہیں۔یا سمجھوتہ کوئی اور ہوا تھا مگر عمل کسی اور طرح ہوا ہے۔بہر حال ایک احمدی جھوٹے کے بیانات میں واقعہ کا بیج ضرور نظر آ جائے گا۔وہ درخت کو ٹہنیاں بتانے کی کوشش کرتا ہے۔وہ پتے بنانے کی کوشش کرتا ہے۔وہ پتوں کی دھاریاں بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ پیچ کو نہیں چھپاتا۔اس کے مقابلہ میں ایک غیر احمدی جھوٹ بولنے والے کے بیان میں واقعہ کا بیج بھی نظر نہیں آتا۔یہ ایک بہت بڑا فرق ہے جو ہماری جماعت کے