خطبات محمود (جلد 31) — Page 81
$1950 81 (15) خطبات محمود وَإِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ الله اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے توحید کا ایک بہت بڑا سبق ہمیں دیا ہے نیز وہ مقصود بیان کیا ہے جو مومنوں کو ہر وقت اپنے سامنے رکھنا چاہیے (فرمودہ 14 / جولائی 1950ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: وَاِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ 1 اس کے بعد فر مایا: اللہ تعالیٰ نے اس مختصر سی آیت میں جس طرح توحید کا ایک بہت بڑا سبق مسلمانوں کو دیا ہے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کی روحانی حالت کا بھی اس میں نقشہ کھینچا گیا ہے۔اور پھر مسلمانوں کے سامنے وہ مقصود بھی رکھا گیا ہے جو مومن جماعتوں کے سامنے ہونا چاہیے۔لوگ خیال کرتے ہیں کہ شرک اس چیز کا نام ہے کہ بتوں کے سامنے سر جھکایا جائے۔شرک اس چیز کا نام ہے کہ بتوں پر نذرانے چڑھائے جائیں۔یا شرک اس چیز کا نام ہے کہ بتوں کے سامنے سجدے کئے جائیں۔یا بتوں کے علاوہ کچھ اور چیزیں ہوتی ہیں جو قانونِ قدرت کی مظہر ہوتی ہیں۔یا انسانوں میں سے بعض ایسے انسان ہوتے ہیں جو اپنے اپنے وقت میں صفات الہی کے مظہر ہوتے ہیں۔ان کی عزت اس رنگ میں کی جائے کہ اُس میں عبادت کا ایک حصہ بھی داخل ہو جائے خواہ وہ عزت عملاً عبادت کا رنگ نہ رکھتی ہو۔لیکن شرک اس سے بہت زیادہ باریک ہے۔اور توحید اس سے بہت زیادہ بار یک