خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 52 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 52

$1950 52 59 (10) مسجد ہالینڈ اورمسجد واشنگٹن کے لئے چندہ کی تحریک (فرمودہ 12 مئی 1950ء بمقام ربوہ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”اصل میں تو عمر کا تقاضا ہوتا ہے کہ انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوتا چلا جاتا ہے۔ایک بیماری جاتی ہے تو دوسری آ جاتی ہے۔بظاہر وہ بیماریاں الگ الگ قسم کی نظر آتی ہیں لیکن در حقیقت اُن کی وجہ ایک ہی ہوتی ہے یعنی عمر کا تقاضا۔پچھلے دو تین دنوں سے مجھے شدید امتلاء کی تکلیف ہے جیسے تخمہ 1 یا ہیضہ میں ہوتی ہے۔ابھی پوری طرح افاقہ نہیں ہوا اب بھی بعض دفعہ اس کا دورہ ہو جاتا ہے۔میں آج نہایت ہی اختصار کے ساتھ جماعت کو اُن چندوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں جن کا اعلان کچھ عرصہ سے وکالت مال کی طرف سے اخبار میں ہو رہا ہے۔یعنی مسجد ہالینڈ اور مسجد واشنگٹن کے لئے چندہ کی تحریک۔دنیا میں ہر زمانہ میں کچھ آبادی کے مرکز ہوا کرتے ہیں اور کچھ تہذیب کے مرکز ہوا کرتے ہیں۔اسی طرح کچھ مذہب کے مرکز ہوا کرتے ہیں۔اس زمانہ میں چند اقوام کو دنیا میں خصوصیت حاصل ہے۔ایک تو اس وقت ہندوستان کو فوقیت اور اہمیت حاصل ہے یعنی وہ ہندوستان جس میں پاکستان اور بھارت دونوں شامل ہیں۔بھارت میں احمدیت کا وہ مستقل مرکز موجود ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اسلام کی اشاعت اور ترقی کے لئے موجودہ دور میں مرکزی مقام قرار فرمایا ہے۔اور پاکستان میں اس وقت وہ فعال مرکز ہے جس کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہو رہی ہے۔پس مذہبی مرکز کے لحاظ سے تو ہندوستان یاوہ ملک جو پاکستان اور بھارت کا مجموعہ ہے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔خطبات محمود