خطبات محمود (جلد 31) — Page 196
$1950 196 خطبات محمود اوپر بیٹھ کر دیکھتا رہا۔جب شہزادہ اسے تیسری دفعہ مار چکا تو بادشاہ نے غصہ والی آواز بنا کر کہا ٹالٹائے ! ادھر آؤ۔ٹالسٹائے دوڑ کر اندر گیا۔ساتھ ہی شہزادہ بھی جوش کی حالت میں داخل ہو گیا اور اس نے چاہا تی کہ وہ بادشاہ سے شکایت کرے۔جب ٹالسٹائے پہنچا تو بادشاہ نے کہا ٹالسٹائے ! یہ کیسا شور تھا ؟ اس نے کی کہا حضور شہزادہ صاحب تشریف لائے تھے اور اندر آنا چاہتے تھے مگر مجھے چونکہ حضور کا حکم تھا کہ کسی کو اندر نہیں آنے دینا اس لئے میں نے عرض کیا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں اور جب یہ زبردستی اندر داخل ہونے لگے تو میں نے ان کو روکا۔بادشاہ نے کہا پھر۔اس نے کہا پھر انہوں نے مجھے مارا۔بادشاہ نے شہزادہ سے پوچھا کہ کیا یہ ٹھیک ہے؟ اس نے کہا ٹھیک ہے لیکن روس کا قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ شہزادہ کو اندر داخل ہونے سے روکا جائے۔بادشاہ نے کہا یہ درست ہے کہ روس کا قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ شہزادہ کو اندر آنے سے روکا جائے۔لیکن کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھ سکتے کہ بادشاہ پر اپنے ملک کی کئی قسم کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جن کے لئے بسا اوقات اُسے غور اور فکر کی ضرورت ہوتی ہے اور غور اور فکر کے لئے علیحدگی ضروری ہوتی ہے۔کیا تم یہ چاہتے ہو کہ حکومت کی ذمہ داریاں تو ادا ہوں یا نہ ہوں لیکن قانون کے محض الفاظ پورے ہوتے چلے جائیں؟ میرے سامنے اس وقت بہت بڑی مہم تھی جو حکومت سے تعلق رکھتی تھی اور میں چاہتا تھا کہ مجھے کچھ وقت ملے تو میں اس کے متعلق سکیم سوچوں اور غور کروں کہ کس طرح اپنے ملک کو خطرہ سے بچایا جا سکتا ہے۔کیا ان حالات میں میرا یہ حق نہ تھا کہ میں حکم دے دیتا کہ کوئی شخص اندر نہ آئے اور میری توجہ کو کسی اور طرف نہ پھیر دے؟ ٹالسٹائے نے عقلمندی اور ادب سے کام لیا اور اس نے میرے حکم کی فرمانبرداری کی مگر تم نے رشتہ دار ہوتے ہوئے میرے حکم کی نافرمانی کی اور تم نے جو اس کو مارا تو اس کے کسی مجرم کی وجہ سے نہیں مارا بلکہ اس لئے مارا کہ اس نے میری فرمانبرداری کیوں کی۔اس کے بعد بادشاہ نے ٹالسائے کے ہاتھ میں کوڑا دے کر کہا تھ کہ ٹالسٹائے ! اُٹھو اور اس کوڑے سے شہزادے کو مارو۔شہزادے نے کہا روس کا قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی غیر فوجی کسی فوجی آدمی کو مارے۔میں فوجی ہوں اور یہ غیر فوجی ہے اس لئے یہ مجھے مار نہیں سکتا۔بادشاہ نے کہا ٹالٹائے ! میں تم کو فوجی عہدہ دیتا ہوں تم اسے مارو۔گویا بادشاہ نے بتایا کہ اگر روس کا قانون یہ ہے کہ کوئی غیر فوجی کسی فوجی کو نہیں مارسکتا تو فوجی عہدہ دینا بھی تو میرے اختیار میں ہے میں ٹالسٹائے کو فوجی عہدہ دے دیتا ہوں۔اس پر پھر شہزادہ نے کہا میں فوج میں کرنیل یا جرنیل ہوں