خطبات محمود (جلد 30) — Page 329
* 1949 329 33 خطبات محمود نزاکت وقت کی اہمیت کو محسوس کرو اور اپنے فرائض کی طرف توجہ کرو فرموده 7 /اکتوبر 1949ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے چار پانچ دن سے دورانِ سر کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹری مشورہ تو یہ تھا کہ مجھے تین چار دن لیٹے رہنا چاہیے کیونکہ جب سر میں چکر آتا ہے اُس وقت کھڑا ہونا تو الگ رہا بیٹھنا بھی بعض دفعہ ناممکن ہو جاتا ہے اور جسم فورا گر جاتا ہے۔لیکن جمعہ کی وجہ سے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ خواہ مجھے مختصر خطبہ ہی کیوں نہ پڑھنا پڑے جمعہ کے لیے چلا جاؤں۔باقی نمازوں میں میں ڈاکٹری ہدایت کے مطابق نہیں آتا اور شاید اس تسلسل میں یہ آخری جمعہ ہوگا جو میں یہاں پڑھاؤں گا کیونکہ عید کی وجہ سے اور بعض دوسرے حالات کی وجہ سے ربوہ کا آنا جانا ایسے رنگ میں ہوا کہ بعض مجھے مجھے یہیں پڑھانے پڑے۔لیکن اب پروگرام ایسی شکل میں آچکا ہے کہ غالباًا میں آسانی کے ساتھ جمعہ کے لیے ربوہ جاسکوں گا بشرطیکہ میری صحت اچھی ہوئی۔میں آج جماعت کو اور در حقیقت لاہور کی جماعت کو نہیں بلکہ تمام جماعتوں کو اس امر کی طرف