خطبات محمود (جلد 30) — Page 328
$ 1949 328 خطبات محمود جو آدم علیہ السلام کے وقت میں تھا۔مگر خدا بوڑھا نہیں ہوتا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس نے زمین و آسمان کو بدل دیا تھا ، حضرت عیسی علیہ السلام، حضرت موسی علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام کے لیے اس نے زمین و آسمان کو بدل دیا تھا۔اسی طرح اور لاکھوں لوگ ہیں جن کے لیے خدا تعالیٰ نے کی زمین و آسمان کو بدلا۔یہی زمین و آسمان بدلنے تمہارے لیے بھی مقدر ہیں بشرطیکہ تم ان لوگوں کے نقش قدم پر چلو جن کے لیے خدا تعالیٰ نے پہلے زمین و آسمان کو بدلا تھا۔1 : بنی اسرائیل: 21 (الفضل 6 اکتوبر 1949ء )