خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 8

$1949 8 خطبات محمود لیکن قریباً پونے چودہ سو سال کا عرصہ ہو چکا دشمن آپ کی مخالفت کرنے اور آپ کے متعلق بغض اور کینہ رکھنے سے باز نہیں آتا۔جو شخص بھی اٹھتا ہے اور وہ مذہب پر کچھ لکھنا چاہتا ہے وہ فوراً آپ کی ذات پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔آخر اس کا کیا سبب ہے؟ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے۔اس کا بھی یا تو کوئی جسمانی سبب ہوگا یا روحانی سبب ہو گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کا کوئی جسمانی سبب تو نظر نہیں آتا۔جن قوموں کے ساتھ آپ نے یا آپ کے خلفاء نے لڑائیاں کی تھیں وہ تو میں تو اب ختم ہو چکی ہیں اور ان کی اولادیں مسلمان ہو چکی ہیں۔مثلاً عرب ہیں۔عربوں کے ساتھ آپ نے لڑائیاں کیں۔اگر یہ سمجھ لیا جائے کہ آپ کی مخالفت کا سبب لڑائیاں ہی تھیں تو پھر تو عرب مسلمان ہو چکے ہیں۔ان کی یاد کو تازہ رکھنے والی دنیا میں کوئی چیز ہے موجود نہیں۔پھر شامی ہیں، مصری ہیں، عراقی ہیں، ایرانی ہیں ان سب کے ساتھ صحابہ نے لڑائیاں کی تھیں لیکن یہ سب تو میں ختم ہو گئی ہیں اور ان کی اولادیں مسلمان ہو گئی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہی تو میں تھیں جن سے مسلمانوں کا مقابلہ ہوا لیکن اب یہ سب مسلمان ہوگئی ہیں اور ایسی کوئی نسل دنیا میں نہیں جو یہ کہہ سکے کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم می کی ذات سے اس لیے دشمنی ہے کہ آپ نے ہمارے باپ دادوں سے لڑائیاں کی تھیں۔اگر یہ کہانی جائے کہ مسلمان چونکہ حکومت کرتے رہے ہیں اس لیے لوگوں کو اسلام سے عداوت ہے تو دنیا کے بعض ایسے علاقے بھی ہیں جن پر مسلمان کبھی حاکم ہی نہیں ہوئے۔اور جن علاقوں پر مسلمان حاکم ہے ہوئے ہیں اُن پر وہ ایسے ہی حاکم ہوئے تھے جیسے دوسری قو میں کسی اور قوم پر حاکم ہو جایا کرتی ہیں اور یہ کوئی عجیب بات نہیں۔آخر امریکہ کے باشندے بھی تو عیسائی نہیں تھے۔عیسائی وہاں باہر سے ہی گئے ہیں۔آسٹریلیا کے باشندے بھی عیسائی نہیں تھے۔عیسائی وہاں باہر سے ہی گئے ہیں۔اسی ہے طرح ویسٹ افریقہ اور ایسٹ افریقہ کے باشندے بھی عیسائی نہیں تھے۔عیسائی وہاں باہر سے ہی کی گئے ہیں۔فلپائن کے باشندے بھی عیسائی نہیں تھے ، نیوزی لینڈ کے باشندے بھی عیسائی نہیں کی تھے۔ان سب جگہوں پر عیسائی باہر سے ہی گئے ہیں۔پھر ایسے علاقے بھی ہیں جہاں دوسری کی قو میں موجود ہیں لیکن عیسائیوں نے اُن پر حکومت کی ہے۔مثلاً ہندوستان کو ہی لے لو۔ہندوستان پر انگریزوں نے ڈیڑھ سو سال سے زیادہ عرصہ حکومت کی ہے۔اب اگر کسی کو دشمنی ہوتی ہے یا کوئی