خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 9

* 1949 9 خطبات محمود بغض اور کینہ رکھتا ہے تو وہ صرف انگریزوں سے رکھتا ہے حضرت مسیح علیہ السلام سے کوئی دشمنی یا بغض و کینہ نہیں رکھتا۔جس طرح انگریزوں نے ہندوستان پر حکومت کی ہے اس سے کہیں زیادہ نرم اور کہیں زیادہ انصاف اور محبت پر مبنی حکومت مسلمانوں نے کی ہے۔لیکن ہندوؤں کو جو دشمنی حکومت کرنے کی والوں سے ہے اُس سے کہیں بڑھ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔اگر ہندوؤں کو صرف مغلوں سے دشمنی ہوتی تو یہ بات سمجھ میں آسکتی تھی کہ انہوں نے ایک زمانہ میں انہیں مغلوب کر لیا تھا اس لیے انہیں دشمنی ہے۔پھر ہندوستان پر جیسی حکومت مسلمانوں نے کی ہے ویسی ہی حکومت انگریزوں نے کی ہے۔اس لیے ہندو انگریز کے تو دشمن ہوں گے، انہیں انگریزوں کے متعلق تو بغض اور کینہ ہو گا کیونکہ انہوں نے ایک لمبے عرصہ تک غلام بنائے رکھا لیکن حضرت مسیح علیہ السلام سے کینہ و بغض رکھنے والا کوئی ہندو نہیں ملے گا۔لیکن مسلمان حکومت کرتا ہے تو اس کے متعلق اس علاقہ میں بھی بغض و کینہ پایا جاتا ہے جس پر وہ حکمران رہ چکا ہوتا ہے اور اس سے کہیں بڑھ کر بغض اور کینہ اُس کے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پایا جاتا ہے۔یہی حال چین کا ہے۔وہاں مسلمانوں نے بھی حکومت کی ہے اور دوسری قوموں نے بھی حکومت کی ہے۔مثلاً بدھوں نے ایک وقت تک چین پر حکومت کی ہے لیکن چینیوں کو مسلمانوں سے اتنی دشمنی نہیں جتنی انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔سپین میں مسلمانوں نے عیسائیوں پر حکومت کی ہے اور مرا کو میں ہسپانویوں نے مسلمانوں پر حکومت کی ہے۔” عوض معاوضہ گلہ نہ دارد مرا کو کے لوگوں نے ہسپانیہ پر حکومت کی اور ہسپانیہ والوں نے مرا کو پر حکومت کی۔بظاہر یہ معاملہ ختم ہو جاتا ہے لیکن ہوتا کیا ہے؟ مرا کو پر ہسپانیہ والے حکومت کرتے ہیں تو وہاں کے لوگ ہسپانیہ والوں کو تو گالیاں دیتے ہیں، انہیں بُرا بھلا کہتے ہیں لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کوکوئی گالی نہیں دیتا نہ کوئی بُرا بھلا کہتا ہے۔لیکن مرا کو ہسپانیہ پر حملہ کرتا ہے تو ہسپانیہ والوں میں مسلمانوں کے علاوہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی دشمنی اور بغض و کینہ پیدا ہو جاتا ہے حالانکہ دونوں متوازی قو میں تھیں۔ایک وقت تک میں اگر مرا کو والوں نے ہسپانیہ پر حکومت کی تو دوسرے وقت میں ہسپانیہ والوں نے مرا کو پر حکومت کی۔اس کے نتیجہ میں ایک زمانہ تک مرا کو والوں میں ہسپانیہ والوں کے متعلق بغض و کینہ 66 پیدا