خطبات محمود (جلد 30) — Page 130
* 1949 130 (14) خطبات محمود وہ بلند مقام حاصل کرنے کی کوشش کرو جو نبیوں کی جماعتوں کو حاصل ہوتا ہے (فرمودہ 27 مئی 1949ء بمقام ناصر آباد اسٹیٹ سندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ دوستوں کو اخبار سے معلوم ہوتا رہا ہوگا اس دفعہ چار پانچ ماہ سے مجھ پر بار بار جوڑوں کی درد کا حملہ ہوتا رہا اور جلسہ سالانہ کے بعد آنکھوں پر بھی جیسا کہ بعد میں معلوم ہوا اسی بیماری کا حملہ ہوا۔ایک وقت میں تو قریباً نظر بند ہوگئی تھی۔آنکھوں کے آگے عموماً اندھیرا رہتا تھا۔یہاں تک کہ پاس بیٹھا ہوا آدمی بھی پہچانا نہیں جاتا تھا۔پچھلے سالوں کے تجربہ کی بناء پر میرا خیال تھا کہ ناصر آباد اور سندھ کے دوسرے علاقوں میں گرمی بہت کم ہوگی اس لیے کوئٹہ کی بجائے میں یہاں آگیا۔یہاں آکر معلوم ہوا کہ اس سال کی یا تو استثنائی طور پر یہاں گرمی زیادہ ہے یا ان دنوں ہمارا آنا غلطی ہے۔گرمی کا مجھ پر اس قدر اثر ہے کہ میں نمازوں کے لیے مسجد میں نہیں آسکتا۔اس وجہ سے میں بعض دفعہ دوستوں سے جو باہر سے تشریف لاتے ہیں ملاقات بھی نہیں کر سکتا۔بیشک میں کسی نہ کسی شخص سے مل بھی لیتا ہوں لیکن زیادہ ملاقات نہیں کر سکتا۔اب چونکہ ہم یہاں آگئے ہیں اس لیے جتنے عرصہ کے لیے ہم یہاں آئے ہیں