خطبات محمود (جلد 30) — Page 50
* 1949 50 50 خطبات محمود آنے والی ہیں، ہم اُن جسمانی اور مالی اور سیاسی مشکلات کو بھی دیکھتے ہیں جو ہمارے سامنے رونما ہونے والی ہیں۔مگر ان سب دُھندلکوں میں سے پار ہوتی ہوئی اور ان سب تاریکیوں کے پیچھے ہماری نگاہ اس اونچے اور بلند تر جھنڈے کو بھی انتہائی شان و شوکت کے ساتھ لہراتا ہوا دیکھ رہی ہے جس کے نیچے ایک دن ساری دنیا پناہ لینے پر مجبور ہو گی۔یہ جھنڈا خدا کا ہوگا ، یہ جھنڈا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو گا، یہ جھنڈا احمدیت کا ہو گا اور یہ سب کچھ ایک دن ضرور ہو کر رہے گا۔بے شک دنیوی مصائب کے وقت کئی اپنے بھی یہ کہہ اُٹھیں گے کہ ہم نے کیا سمجھا تھا اور کیا ہو گیا۔مگر یہ سب چیزیں مٹتی چلی جائیں گی ہٹتی چلی جائیں گی۔آسمان کا نور ظاہر ہوتا چلا جائے گا اور زمینی کی تاریکی دور ہوتی چلی جائے گی ، اور آخر وہی ہو گا جو خدا نے چاہا۔وہ نہیں ہو گا جو دنیا نے چاہا۔الفضل 12 مئی 1949 ء ) "MY HOME MY CASTLE": 1 2 : لا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمُ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا ( النور : 28 ) 3 : بخارى كتاب المناقب باب مناقب قریش