خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 30

$1949 30 30 خطبات محمود نہیں آتا جو ذکر الہی میں آتا ہے۔انہوں نے کہا دیکھو یہی ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ شیطان ہے جو تمہیں خدا تعالیٰ کے رستہ سے ہٹانا چاہتا ہے۔تمہیں چاہیے کہ تم لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کا ورد کیا کرو۔انہوں نے لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔ایک دن جب ان کے بھائی انہیں ملنے گئے تو انہوں نے کہا آپ نے مجھے بہت اچھا نسخہ بتایا تھا۔میں نے کشف میں دیکھا ہے کہ ایک بندر بیٹھا ہے جس کے متعلق میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ شیطان ہے۔اس نے کہا کہ میں نے تو تم سے ساری نمازیں چھڑا دینی تھیں لیکن تمہارا بھائی بہت چالاک ہے۔اس نے تمہیں میرے قبضہ سے پچھڑالیا۔اب بظاہر تو اس نے یہ بتایا تھا کہ ذکر الہی ہی اصل چیز ہے، کھڑا ہونا بھی تو عبادت ہے اور جب عبادت اصل چیز ہے اور وہ ویسے بیٹھ کر بھی کی جاسکتی ہے تو پھر قیام، رکوع، سجود اور قعود کی کیا ضرورت ہے۔مگر اس طرح زنگ لگتے لگتے انسان کہیں کا کہیں چلا جاتا ہے۔پس اپنے اندر عزم پیدا کرو اور ظواہر کو بھی قائم کرو۔میں نے دیکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔ام نے باطن پر زیادہ زور دیا ہے۔اس لیے ہماری جماعت میں ظاہر پر عمل کرنے کی عادت کم ہوتی جا رہی ہے۔میں دیکھتا ہوں صحابہ جتنے روزے رکھتے تھے اتنے ہماری جماعت نہیں رکھتی۔صحابہ جتنی نمازیں پڑھتے تھے وہ ہماری جماعت میں نہیں پائی جاتیں۔ہمارے نوجوانوں میں تہجد اور نوافل پڑھنے کی عادت بہت ہی کم پائی جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایسے نوجوان عام پائے جاتے تھے جو تہجد اور نوافل با قاعدہ پڑھتے تھے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ آجکل لوگ عموماً یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اصل چیز تو دل کی محبت ہے۔باقی سب چیزیں ظاہری ہیں جن کی خاص ضرورت نہیں۔روحانیت کی مثال دودھ کی سی ہے۔کیا دودھ غیر پیالے کے رہ سکتا ہے؟ پیالہ ہوگا تو دودھ باقی رہے گا۔اسی طرح بے شک باطن ہی اصل چیز ہے لیکن وہ ظاہر کے بغیر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ہمیں سوچنا چاہیے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن کا باطن خدا تعالیٰ کی محبت سے معمور تھا کیا انہوں نے نمازوں میں کمی کر دی تھی؟ آپ کی نمازوں کے متعلق تو آتا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جب دیکھا کہ نماز پڑھتے پڑھتے اُن کے پاؤں سوج جاتے ہیں تو آپ نے عرض کی يَا رَسُولَ اللہ ! آپ اتنی لمبی نمازیں کیوں پڑھتے ہیں؟ کیا خدا تعالیٰ نے آپ ہے