خطبات محمود (جلد 30) — Page 377
$1949 377 خطبات محمود اختیار کرتے ہو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منشاء کے خلاف ہے اور تمہاری عزت کے بھی خلاف ہے۔یہ ایک تیسری بات ہے جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں۔یہ جماعت کی اصلاح کا ایک آسان طریق ہے۔جب اس طریق کو تم اختیار کرو گے تو تمہیں نظر آئے گا کہ جو لوگ غافل ہیں وہ سارے کے سارے بے ایمان نہیں وہ بھی ایمان دار ہیں۔صرف اُن کے دلوں پر زنگ لگا ہوا ہے۔جب وہ جماعت سے خارج کیے جائیں گے تو اُن میں سے کم سے کم آدھے ضرور واپس آئیں گے اور تو بہ کریں گے۔پھر تمہارا چندہ بھی بڑھ جائے گا، تمہاری شان بھی بڑھ جائے گی ،تمہارے اندر کام کرنے والے آدمی بھی بڑھ جائیں گے، تمہارے اندر بیداری بھی بڑھ جائے گی اور تمہاری ترقی کے کئی نئے راستے نکل آئیں گے۔بہر حال خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے رستوں کو رڈ نہ کرو اور خدا تعالیٰ کے مامور کے کھولے ہوئے رستوں کو اپنے آپ بند نہ کرو۔جب خدا ایک علاج پیدا کر دیتا ہے اور انسان اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتا تو وہ بہت سے فضلوں سے محروم ہو جاتا ہے۔پس کوشش کرو اور اپنے لیے جماعت میں ایک نیک مقام پیدا کرو اور کوشش کرو کہ تمہیں دنیا میں بھی نیک مقام حاصل ہو“۔1 : تبلیغ رسالت جلد 10۔مطبوعہ اکتوبر 1927ء الفضل 26 اپریل 1960 ء )