خطبات محمود (جلد 30) — Page 360
* 1949 360 (36) خطبات محمود اگر تم نے ترقی کرنی ہے تو عمل کی متواتر نگرانی اور اصلاح تمہارا فرض ہے (فرمودہ 28 اکتوبر 1949ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج رات مجھے بے چینی سی رہی جس کی وجہ سے رات کا اکثر حصہ بیداری میں گزرا۔پھر صبح کے سفر کی وجہ سے اور بھی کوفت ہوئی اور سر درد شروع ہوگئی۔اس لیے آج میں مختصر طور پر یہاں کے دوستوں کو اور پھر ان کے ذریعہ دوسرے لوگوں کو جو اس جمعہ میں شریک نہیں ہو سکے اور پھر اخبار کے ذریعہ تمام جماعتوں کو ایک بات کی طرف خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔رات کو جو ڈاک مجھے ملی اُس میں سے کچھ خطوط کا انتخاب کر کے میں ساتھ لے آیا تھا۔راستہ میں میں نے وہ خطوط پڑھے۔ان میں سے ایک خط کراچی کے ایک دوست کی طرف سے تھا۔خط میں کی اس دوست نے شکایت کی ہے کہ اس کے والد فوت ہوئے تو کراچی کے احباب میں سے جو کہ سات آٹھ سو کے قریب ہیں صرف چھ آدمی جنازہ میں شامل ہوئے۔جماعت میں یہ مرض عام ہوتی چلی جاتی ہے کہ لوگ یہ تو چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ اُن کے ساتھ ہمدردی کا سلوک کریں لیکن وہ خود یہ قربانی کی