خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 228

* 1949 228 خطبات محمود خوف کھاتے ہیں۔وہ ڈر کے مارے بھاگے اور جس طرف منہ آیا نکل گئے۔اتفاق سے ان کا ایک رنگ لیڈر جو قصاب کا لڑکا تھا میری طرف ہی بھاگ آیا۔وہ مجھ سے عمر میں بڑا تھا اور طاقت میں ہے بھی مضبوط تھا۔وہ چاہتا تو مجھے مارسکتا تھا لیکن اُس پر خوف طاری ہو گیا جس کی وجہ سے وہ اچانک مجھے دیکھ کر سہم گیا۔میں دیوار کے پیچھے چھپ کر کھڑا تھا وہ میرے پاس سے گزرا تو میں نے اسے کی مارنے کے لیے ہاتھ اٹھایا لیکن مارا نہیں۔مجھے اپنے نفس پر قابو تھا۔میرا ہاتھ اوپر اٹھا ہوا دیکھ کر اُس کی کا ہاتھ یکدم او پر اُٹھا جس کی وجہ سے میرا غصہ اور تیز ہو گیا لیکن بعد میں اسے عقل آگئی اور اس نے ہاتھ نیچے گرا کر کہا اچھا جی! اگر آپ مارنا چاہتے ہیں تو مار لیں۔یہ میرے بچپن کا واقعہ ہے اور اب میری عمر ساٹھ برس کی ہے۔لیکن اب بھی جب وہ واقعہ مجھے یاد آتا ہے تو میرے بال کھڑے ہو جاتے ہیں۔مارنا تو دور کی بات ہے میں نے مارنے کے لیے صرف ہاتھ اٹھایا تھا اور پھر اسے نیچے گرا لیا تھا۔لیکن اب بھی وہ واقعہ مجھے یاد آجائے تو شرم آتی ہے۔اُس لڑکے نے اپنا ہاتھ نیچے گرا لیا تو میں نے شرمندگی کے ساتھ اپنی پیٹھ پھیری اور دوسری طرف نکل گیا۔غرض مار کھانا بڑے حوصلہ کی بات ہے۔جو مارتے ہیں وہ دنیا کی توجہ اپنی طرف نہیں پھیر سکتے۔مگر جو مار کھاتے ہیں اُن کی طرف دنیا کی توجہ پھر جاتی ہے۔پس جماعت کو یہ روح اپنے اندر پیدا کرنی چاہیے۔اگر جماعت کے دوست اپنے اندر یہ روح پیدا نہیں کریں گے تو میں ڈرتا ہوں کہ ایسے لوگ وقت آنے پر کچے دھاگے ثابت ہوں گے اور اپنے دلوں کو یہ تسلی دے لیں گے کہ ہم دل سے تو احمدی ہی ہیں۔لیکن جیسا کہ قرآن کریم - معلوم ہوتا ہے یہ ایمان قابل قبول نہیں ہو سکتا اور ایسے لوگ خدا تعالیٰ کے رحم کے نہیں بلکہ اُس کے غضب کے مستحق ہوتے ہیں“۔( الفضل 16 مارچ 1960ء ) 1 : سالویشن آرمی (Salvation Army) بکتی فوج یعنی عیسائیوں کی وہ مذہبی تنظیم جس کے ممبروں کو فوج کا نام دیا گیا جو 1865ء میں جنرل ولیم بوتھ (Gen۔William Booth) کے ذریعہ غرباء کی مدد کے نام پر قائم ہوئی۔اس کا مرکز لندن میں ہے اور دنیا کے 126 ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔(The Concise Oxford Dictionary of Current English)