خطبات محمود (جلد 30) — Page 229
* 1949 229 24 خطبات محمود مومن کی قربانیاں محض اللہ تعالیٰ کی خاطر ہونی چاہیں اور ساری مخلوقات کی ہمدردی اس کے پیش نظر ہونی چاہیے قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کی نہایت لطیف اور پُر معارف تفسیر (فرموده 5 راگست 1949ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے خطبے میں میں نے قرآن کریم کی ایک آیت قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ 1 کے متعلق بتایا تھا کہ قربانیاں تو ہمیشہ انبیاء کی جماعتوں کو کرنی پڑتی ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت سے جن قربانیوں کا مطالبہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ دوسرے انبیاء اور ان کی امتوں کی قربانیوں سے زیادہ سخت ہیں۔اول تو عرصہ قربانی قیامت تک کے لیے ہے یعنی قیامت تک نہ ختم ہونے والا زمانہ آپ کا زمانہ ہے اور اس سارے عرصہ میں آپ کو اور آپ کی امت کو قربانیاں کرنا ہوں گی۔دوسرے ان قربانیوں کی نوعیت بھی بدل دی گئی ہے۔