خطبات محمود (جلد 30) — Page 137
$ 1949 137 خطبات محمود کی کوشش کرو جو نبیوں کی جماعتوں کو حاصل ہوتا ہے۔تمہیں یہ بھول جانا چاہیے کہ تم تھوڑے ہو۔تم اگر معاملات میں سچائی اور دیانتداری سے کام لو گے، تم اگر راستبازی اختیار کرو گے تو لوگ تمہاری ہے ہمدردی، تمہاری مدد اور خوشنودی کو حاصل کرنے کے لیے تمہارے ارد گرد خود بخود جمع ہونے شروع کی ہو جائیں گے اور تمہیں آپ ہی آپ طاقت حاصل ہو جائے گی۔تم لوگوں کے قلوب پر حکومت کی کرنے لگو گے۔گویا تم بے تخت کے بادشاہ ہو جاؤ گے۔یہی سندھ کا علاقہ ہے اس میں ہم بیشک کی تھوڑے ہیں لیکن اگر ہم اپنی حسن کارکردگی سے اور خوش معاملگی سے لوگوں میں اثر پیدا کر لیں تو لوگ آپ ہی آپ ہمارے پاس آئیں گے۔میں نے بعض آدمی دیکھے ہیں وہ تھوڑے تھے لیکن انہوں نے دوسرے لوگوں کے اندر اثر پیدا کر لیا اور یہ حقیقت ہے کہ جو کام ایک آدمی کر سکتا ہے ایک قوم اُس سے زیادہ کر سکتی ہے۔آپ ایک قوم ہیں۔انگلستان، جرمنی اور فرانس وغیرہ ممالک کی اگر غیر ممالک پر حکومت کر سکتے ہیں تو کیوں تم حکومت نہیں کر سکتے ؟ وہ لوگ تو دوسروں کو غلام بنانے آئے ہیں۔آپ اگر انہیں اُبھاریں، اُن کے لیے مفید وجود بنیں اور اُن کے دلوں کو اچھا تھی بنانے کی کوشش کریں تو کیا وجہ ہے کہ اس نمایاں فرق کی وجہ سے لوگ تمہارے دل سے فرمانبردار نہ ہو جائیں ، وہ تمہیں اپنا افسر نہ بنا لیں۔بسا اوقات خدمت کرنے والا مخدوم ہو جاتا ہے اور محبت وہ کام کر جاتی ہے جو زور اور طاقت اور ہتھیار سے نہیں ہوسکتا۔پس میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی کمزوریوں پر نظر رکھے بلکہ انہیں دور کرنے کی کی کوشش کرے۔تم یہ مت سوچا کرو کہ تم کمزور ہو۔تم یہ سوچا کرو کہ تم اس طاقت سے جو تمہیں حاصل ہے کس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہو۔اگر تم ایسا کرو گے تو اس علاقہ میں جہاں ہم غیر کے طور پر ہیں لیڈروں کے طور پر رہیں گے اور ناراضگی سے نہیں بلکہ ہماری خوشنودی حاصل کرنے کے لیے لوگ ہمیں لیڈر قرار دیں گے۔مگر ضرورت ہے قربانی کی ضرورت ہے ایثار کی ضرورت ہے محنت کی۔جب تک یہ چیزیں پیدا نہیں ہو جاتیں ہم اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔1 : برگد: بڑ کا درخت جس میں لمبے لمبے گچھے سے لٹکے رہتے ہیں۔: 2 الرعد: 12 الفضل 28 /اگست 1949 ء )