خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 104

* 1949 104 خطبات محمود نہیں ہوسکتا وہ تو سو بکرا روز کھلاتا ہے وہ کافر کیسے ہو سکتا ہے۔یہ اسلامی تہذیب کا اثر تھا جو اس پٹھان کی طبیعت پر ہوا۔پٹھان ایک مہمان نواز قوم ہے۔اُس نے جب جلسہ پر مہمان نوازی کا انتظام دیکھا تو اس کی طبیعت پر بہت اچھا اثر ہوا۔اسی طرح پونچھ کے علاقہ کی ایک عورت میری ایک بیوی کے پاس آئی۔پہاڑی علاقہ کے لوگ عام طور پر مہمان نواز ہوتے ہیں لیکن وہ ایسے علاقہ کی تھی جو مہمان نواز نہیں تھا۔وہ عورت میری ایک بیوی کے پاس آئی اُن سے کہا کہ ہمارے ہاں تو مہمان آئے تو چار پائی اُلٹ دیتے ہیں اور مہمان کو کھانا نہیں کھلاتے۔آپ تو ساروں کو کھانا دیتے ہیں۔بہر حال نئی جگہ اور نیا علاقہ ہونے کی وجہ سے کئی نئے لوگوں کو ہماری باتیں سننے کا موقع ملا۔میں لا ہور والوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں اگر چہ یہ بات میری عقل میں نہیں آتی کہ لاہور اس دفعہ سیکنڈ رہا ہے۔لجنہ اماءاللہ کی طرف سے جو عورتوں کی تعداد مجھے دی گئی ہے اُس کے مطابق 975 عورتیں لاہور کی تھیں۔یہ بات میں نہیں سمجھ سکا کہ اتنی عورتیں کہاں سے آئیں؟ دو اڑھائی سو تک تو بات سمجھ میں آجاتی ہے۔اتنی عورتیں تو قادیان کی مہاجر عورتیں ہو سکتی ہیں لیکن پھر بھی ساڑے چھ سو کی تعداد باقی رہ جاتی ہے۔اور اگر 975 عورتیں لاہور کی تھیں تو جلسہ میں مرد بھی شامل ہوتے تھے۔اگر اُن کی حاضری کی بھی یہی نسبت تھی تو لاہور کا ضلع حاضری کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آجاتا ہے۔سرگودھا ، لائکپور اور سیالکوٹ کے ضلعے اپنی احمدی آبادی کے لحاظ سے بہت کم شامل ہوئے۔کسان اضلاع سے آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہونی چاہیے تھی۔آبادی کے لحاظ سے ان ضلعوں سے آنے والے بہت کم لوگ تھے۔ضلع سرگودھا سے آنے والوں کی تعداد باقی دو اضلاع سے نسبتاً زیادہ تھی۔لائکپور اور سیالکوٹ کی تعداد بہت پیچھے تھی۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے ہمارا جلسہ نہایت کامیابی سے گزارا۔اس میں شبہ نہیں کہ وقت کی کمی کی وجہ سے اور خرابی صحت کی وجہ سے میری تقریر مکمل نہ ہو سکی۔تقریر کے بعض حصے رہ گئے۔اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو میں اُن حصوں کو مضمون کی صورت میں شائع کرا دوں گا۔آئندہ اگر خدا نے کی چاہا اور ہمیں اپنے ارادوں کی تعمیل کی توفیق مل گئی تو اگلا جلسہ سالانہ دسمبر کے ایام میں ہوگا۔اگلے جلسہ سالانہ میں اب صرف آٹھ مہینے باقی رہ گئے ہیں۔پس اس کے لیے بھی ابھی سے ہماری وی