خطبات محمود (جلد 30) — Page 89
* 1949 89 خطبات محمود پیدا کرو اور جلسہ کے ایام اور خصوصاً ان ایام میں دعائیں کرتے رہو۔ہمارے پہلے مرکز سے پیر اُکھڑ گئے ہیں اور ہم نے ربوہ کو اپنا نیا مرکز مقرر کیا ہے تا یہاں بیٹھ کر ہم اسلام کی خدمت کر سکیں۔پس یہاں خدا تعالیٰ کی باتیں کرو۔قرآن کریم کی باتیں کرو۔حدیث کی باتیں کرو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں کرو۔آپ کے صحابہ کی باتیں کرو۔اولیاء اللہ کی باتیں کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتیں کرو۔دینی مسائل پر گفتگو کرو اور باقی لغو باتوں کو چھوڑ دو۔سوائے اس کے کہ کوئی مجبوری کی حالت ہو یا ضروریات زندگی کو جو خدا تعالیٰ نے انسان کے ساتھ لگائی ہیں پورا کیا جائے مگر زیادہ وقت دوسری باتوں میں صرف نہیں کرنا چاہیے۔میں نے دوستوں کو یہ بھی ایک نکتہ بتایا ہوا ہے کہ سارے کے سارے لوگ لغو باتوں کو نہیں چھوڑ سکتے۔لیکن کچھ لوگ جو خود لغو باتوں سے بکلی اجتناب کریں اگر دوسرے لوگوں کو جو لغو باتوں میں مشغول ہوں خاموش کرانے لگ جائیں تو اس سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔مثلاً اگر کسی جگہ کچھ لوگ دنیاوی باتوں میں مشغول ہوں اور ادھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہوں تو کوئی ایک شخص کھڑا ہو جائے جو اُن کو اُکسائے نہیں ، انہیں جوش نہ دلوائے ، ان پر طنز نہ کرے بلکہ کہے آؤ! ہم ہے کوئی دین کی بات کریں اور اس طرح وہ کوئی اور بات کرنی شروع کر دے۔مثلاً اگر وہ پرانا صحابی ہو تو وہ کہے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتیں یاد ہیں۔آؤ! میں تمہیں سناؤں۔یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض حدیثیں اسے یاد ہوں یا اسے قرآن کریم کی کسی حد تک مہارت حاصل ہو تو وہ کچھ باتیں کر کے انہیں چپ کرا دے۔اس طرح یہ عادت مستقل ہو جائے گی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کے لیے بہت بڑی ہمت درکار ہے لیکن اگر کوئی اس کی پروا نہیں کرے گا اور اصرار کرے گا کہ دوسرے لوگ اس سے دینی باتیں سنیں تو لوگوں کی عادتیں درست ہو جائیں گی۔باقی ایام میں بے شک بعض مشکلات پیش آجاتی ہیں اور انسان کو دوسرے دنیاوی کام بھی سرانجام دینے کی پڑتے ہیں یا ایسا ہوتا ہے کہ بعض لوگ خاص اغراض کے لیے ملنے کے لیے آجاتے ہیں۔مثلاً بعض لوگ اقتصادیات سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ یہ باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ پاکستان کی اقتصادی حالت کیسے درست ہو سکتی ہے؟ یا سائنس سے تعلق رکھنے والے لوگ آ جاتے ہیں اور وہ پاکستان کی علمی حالت پر بحث کرنے لگ جاتے ہیں۔یا تاجر ہوتے ہیں اور وہ تجارت کے متعلق