خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 409 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 409

* 1949 409 خطبات محمود آخری دفعہ حج کے لیے آئے تھے تو آپ نے اس درخت کے نیچے پیشاب کیا تھا۔پس میرا دل بھی چاہتا ہے کہ اس کام میں بھی آپ کی اتباع نہ چھوڑوں۔5 یورپ کی باتیں یورپ کی باتیں ہی سہی لیکن کچھ یہ صرف اُسی وقت تک ہیں جب تک انہیں ہم سے محبت پیدا نہیں ہو جاتی۔جب محبت پیدا ہو جائے گی وہ خود بخود وہی کام کرنا شروع کر دیں گے جو ہم کرتے ہیں۔مسٹر کنزے کو ہی دیکھ لو انہوں نے کتنی لمبی ہے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔کیا جرمن لوگ داڑھی رکھتے ہیں؟ خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر میں نے انہیں اسٹیج پر بلا کر نو جوانوں کو شرم دلائی تھی کہ اگر ایک جرمن مسلمان ہو کر داڑھی رکھنا شروع کر دیتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ تم داڑھی نہیں رکھتے ؟ میں نے ان سے پوچھا کہ مسٹر کنزے بتاؤ! کیا تمہاری سات پشت میں سے کبھی کسی نے داڑھی رکھی تھی؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔اس پر میں نے خدام سے کہا کہ انہوں نے تو اپنی سات پشتوں کی رسم بھی توڑ دی اور تم اپنے آقا کی رسم کو بھی قائم نہیں رکھ سکتے۔پس وہ سب کام جو اسلام کہتا ہے یورپین لوگ کریں گے اور خدانخواستہ ہم میں کوئی خرابی آئی تو ہماری نقل میں وہ بھی کرنے لگ جائیں گے۔اس لیے ضرورت ہے کہ ہم وہ کام کریں جو ان کے لیے ٹھوکر کا موجب نہ ہوں۔امام ابوحنیفہ سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ کو کوئی ایسا آدمی بھی ملا ہے جس نے آپ کو نصیحت کی ہو؟ یعنی آپ بڑے بزرگ ہیں۔آپ ہی سب کو نصیحت کرتے ہوں گے آپ کو کسی نے کیا نصیحت کرنی ہے۔آپ نے فرمایا مجھے بھی ایک ایسا شخص ملا ہے جس نے مجھے نصیحت کی اور وہ ایک نو دس سال کالڑکا تھا۔اس کی زبان کی چوٹ مجھے اب بھی محسوس ہوتی ہے۔ایک دن بارش ہو رہی تھی کہ میں باہر نکلا۔بچے عموماً برسات میں باہر نکل کر کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ایک نو دس سال کا لڑ کا کھیلتا گو دتا چلا جارہا تھا کہ میں نے کہا میاں! سنبھل کر چلو کہیں گر نہ جانا۔اس نے بے ساختہ مجھے جواب دیا کہ میں گرا تو کوئی حرج نہیں لیکن آپ اپنا خیال رکھیں آپ گرے تو ساری امت گر جائے گی۔یعنی میراگر نا تو صرف میری ذات پر ہی اثر انداز ہو گا لیکن آپ فقیہ ہیں، مفتی ہیں اگر آپ نے کوئی خراب بات کی تو آپ کی نقل میں ساری امت وہی بات کرنی شروع کر دے گی اور برباد ہوگی۔امام ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ اس لڑکے کی بات کا زخم ابھی تک ہرا ہے مندل نہیں ہوا۔پس یاد رکھو! ہمیں اگر کوئی کام کرتے دوسرے لوگ دیکھیں گے تو محبت کی وجہ سے