خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 388 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 388

* 1949 388 خطبات محمود چلاتے ہیں ایک بد عملی کی قینچی اور دوسری بد زبان کی قینچی۔میں نے غور کیا ہے کہ اب پھر ایسا وقت آیا ہے کہ اس طبقہ کو جماعت سے نکال دیا جائے۔یہ طبقہ کہاں سے آتا ہے؟ اس کے متعلق یا درکھنا چاہیے کہ اس کی موٹی موٹی جگہیں یہ ہیں۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ بعض لوگ دلائل سن کر ایمان لے آتے ہیں۔لیکن جب ان سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ ان کی برداشت نہیں کر سکتے۔مثلاً جب وہ نماز نہیں پڑھتے تو لوگ ان سے پوچھتے ہیں ہیں کہ تم نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ آخر اس سوال کا وہ کیا جواب دیں گے۔کیا وہ یہ جواب دیں گے کہ بھئی ہم کمزور ہیں، گنہ گار ہیں؟ اس جواب کے لیے بڑی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ میں نے تمہارے بڑے بڑے آدمیوں کو دیکھا ہوا ہے وہ بھی نمازیں نہیں پڑھتے۔گویا وہ اپنا الزام دوسروں پر لگا دیں گے تا ان کا وہ عیب چُھپ جائے۔یہ بات اُن سے اگر کوئی کمزور ایمان شخص سن لے گا تو وہ دوسری جگہ پر جائے گا اور کہے گا کہ میں نے ایک معتبر شخص سے سنا ہے کہ فلاں فلاں شخص نماز نہیں پڑھتا۔وہ معتبر شخص کون ہوگا ؟ وہ معتبر شخص وہی منافق ہو گا جس نے اپنا عیب چھپانے لیے اپنا الزام دوسروں پر لگا دیا۔یا مثلاً چندہ ہے۔ایک شخص چندہ نہیں دیتا۔لوگ اس سے پوچھتے ہیں کہ بھئی! تم چندہ کیوں نہیں دیتے ؟ وہ اپنے عیب کو چھپانے کے لیے کہہ دیتا ہے کہ بھئی! چندہ کیا دیں؟ مرکز میں بیٹھے لوگ چندے کھا رہے ہیں۔یہ تو کوئی شخص نہیں کہ سکتا کہ میں بے ایمان ہوں، کمزور ہوں اس لیے چندہ نہیں دیتا۔بجائے اس کے کہ وہ کہے بھئی ! میں بے ایمان ہوں ، کمزور ہوں وہ کہ دیتا ہے مرکز میں بڑے بڑے لوگ چندے کھا رہے ہیں اس لیے میں چندہ نہیں دیتا۔اس طرح وہ اپنی عزت کو بچانا چاہتا ہے۔غرض بد عمل لوگ اپنے عیب اور کمزوری کو چھپانے کے لیے اور اس پر پردہ ڈالنے کے لیے ہمیشہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں۔ان لوگوں کی بڑی پہچان یہ ہے کہ پہلے معترض کا اپنا ہی عمل دیکھا جائے کہ وہ چندہ دیتا ہے؟ یا دیانتداری میں خود مشہور ہے؟ یا وہ خود تو کسی سے دھوکا نہیں کی کرتا؟ اگر وہ خود چندہ دیتا ہے، وہ خود دیانتداری میں مشہور ہے تب تو ہم یہ شبہ کر سکتے ہیں کہ شاید اُس کی کی بات بچی ہو یا شاید اس نے کسی غلط فہمی کی بناء پر کوئی بات کہہ دی ہو لیکن جس کی دیانت خود مشتبہ ہے وہ خود چندہ نہیں دیتا اور پھر وہ دوسروں پر اعتراض کرتا ہے وہ منافق ہے۔پس ہر وہ شخص جو دوسروں پر خیانت اور بددیانتی کا الزام لگائے پہلے اُسے دیکھو کہ آیا وہ خود دیانتدار ہے؟ خود چندوں میں پچست