خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 387 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 387

$ 1949 387 خطبات محمود خودر و پودے ہیں جو باغ کو ترقی کرنے نہیں دیتے۔پھر بعض دفعہ ایک درخت اچھا ہوتا ہے اس میں کیٹر ا لگ جاتا ہے یا کوئی زہریلا مادہ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ سوکھ جاتا ہے۔باغبان کو وہ درخت بھی باغ سے کاٹ دینا پڑتا ہے کیونکہ اگر وہ اسے نہیں کاٹے گا تو وہ مادہ دوسرے درختوں کو بھی خراب کرے گا۔یہی وجہ ہے کہ باغبان کو باغ کی حفاظت کرنے کے لیے جہاں گھاس اور دیگر خودرو پودوں کو تلف کرنا پڑتا ہے وہاں ایسے درخت بھی کاٹنے پڑتے ہیں جو کسی وقت میں اچھے امرود یا اچھے انجیر تھے لیکن اب ان کو کیڑا لگ گیا ہے۔میں نے انجیر اور امرود کے درختوں کا نام اس لیے لیا ہے کہ ان میں کیڑا بہت جلد لگ جاتا ہے اور اگر کیڑا لگے ہوئے درختوں کو کاٹا نہ جائے تو ان درختوں کو بھی کیڑا لگ جانے کا خطرہ ہوتا ہے جن کو بالعموم کیر انہیں لگتا۔ایک دفعہ میرے باغ میں آم کے ایک درخت کو کیڑا لگ گیا۔میں نے ایگریکلچرل آفیسر کو کہلا بھیجا کہ میرے باغ میں آم کے ایک درخت کو فلاں کیڑا لگ گیا ہے۔اس نے جواب دیا کہ آم کے درخت کو یہ کیڑا لگ ہی نہیں سکتا۔میں نے اسے گورداسپور سے بلو ا کر وہ کیڑا لگا ہوا درخت دکھایا تو وہ بہت حیران ہوا اور اس نے کہا چونکہ اس کے پاس امرود کے درخت تھے اس لیے ان سے وہ کیڑا اس درخت میں چلا گیا ہے ورنہ عام طور پر یہ کیٹر ا آم کے درخت کو نہیں لگا کرتا۔گویا قرب کی وجہ سے بعض دفعہ غیر حل پر بھی کسی چیز کا اثر ہو جاتا ہے۔اسی طرح بعض دفعہ ان لوگوں میں بھی جو منافقت سے بہت دُور ہوتے ہیں اور بظاہر ان میں منافقت کا کیڑا لگنا ناممکن ہوتا ہے منافقت کا اثر ہو جاتا ہے۔بالکل اسی طرح جس طرح زراعت کے افسروں کے نزدیک آم کے درخت کو ایک خاص کیٹر ا نہیں لگ سکتا لیکن میرے باغ کے ایک آم کو لگ گیا۔پس یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ یہ چیز فلاں جگہ آہی نہیں سکتی۔بیماری ہر جگہ ہوتی ہے بلکہ بیماری بیداری کے لیے ضروری ہوتی ہے۔منافقت کے معنے صرف دین کے خلاف باتوں کے نہیں بلکہ اس کے معنے یہ بھی ہیں کہ کسی شخص کا ایمان کمزور ہو جائے۔مثلاً جو شخص سچ پر پوری طرح قائم نہیں رہا ، نمازوں میں سُست ہو گیا ہے، چندہ دینے میں کمزور ہو گیا ہے وہ بھی منافق ہے۔یہ گھن ہے جو لگتا چلا جاتا ہے۔لیکن ایک وہ لوگ ہیں جو اپنے بدنمونہ کی وجہ سے دوسروں کو منافق بنا دیتے ہیں اور ایک وہ لوگ ہیں جو بدنمونہ بھی ہوتے ہیں اور بد زبان بھی۔اس لیے ان کی اصلاح نہایت ضروری ہوتی ہے۔کیونکہ وہ دو قینچیاں کی