خطبات محمود (جلد 30) — Page 213
* 1949 213 22 خطبات محمود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کی قربانیوں اور ذمہ داریوں کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے (فرمودہ 22 جولائی 1949ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت کی: قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 1 اس کے بعد فرمایا: ”دنیا میں ہر نبی کے آنے پر اُس کو اور اُس کی جماعت کو مختلف قسم کی قربانیاں کرنی پڑتی ہیں۔لیکن دوسرے نبیوں کی قربانیوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیوں میں یہ فرق ہے کہ دوسرے نبیوں کی قربانیاں کسی نہ کسی جگہ پر جا کر ختم ہو گئیں۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان آپ کی جماعت کی قربانیاں قیامت تک ختم نہیں ہوں گی۔دنیا میں اگر کسی کو ملیر یا بخار آتا ہے تو اس کو یہ تسلی ہوتی ہے کہ دو چار دن میں یہ بخار اتر جائے گا۔اسے یقین ہوتا ہے کہ اس تکلیف کے لیے ایک وقت مقرر ہے اُس وقت پر جا کر یہ خود بخود ختم ہو جائے گی۔یا ٹائیفائڈ ہے یہ بیشک ایک سخت مرض ہے اور لمبے عرصہ تک چلا جاتا ہے لیکن بہر حال کسی نہ کسی وقت پر جا کر یہ بیماری ختم