خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 81 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 81

$1949 81 خطبات محمود کے لیڈر چندے طلب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں وہ ہم۔مانگتا ہے۔6 وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ جس چیز کو وہ دولت قرار دے رہے ہیں اور جس چیز کی وجہ سے وہ غرور کر رہے ہیں وہ اصل دولت نہیں۔اصل دولت مند خدا تعالیٰ ہے جو احتیاج سے پاک ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی کہے دماغ نہیں دیکھتا آنکھ دیکھتی ہے۔نادان یہی کہے گا کہ آنکھ دیکھتی ہے۔جس شخص کو علم صحیح حاصل ہو اور جو واقفیت رکھتا ہو وہ فوراً کہہ دے گا کہ آنکھ نہیں دیکھتی بلکہ دماغ دیکھتا ہے۔آنکھ تو صرف ایک ذریعہ ہے دیکھنے کا۔یا کوئی کہے کان سنتے ہیں تو یہ غلط ہوگا کیونکہ کان نہیں سنتے بلکہ دماغ سنتا ہے۔کان تو ایک ذریعہ ہے۔ہوا جب کان کے سوراخ کے ساتھ ٹکراتی ہے تو دماغ اسے محسوس کر لیتا ہے مگر بیوقوف آدمی جسے حقیقت کا علم نہیں وہ یہی سمجھتا ہے کہ کان سنتے ہیں۔اسی طرح زبان نہیں چکھتی بلکہ یہ صرف ایک ذریعہ ہے جس سے دماغ معلوم کرتا ہے کہ فلاں چیز میٹھی ہے یا کڑوی، اچھی ہے یا خراب۔اسی طرح دولت جسے ہم دولت سمجھتے ہیں دراصل دولت نہیں۔ہم گھروں میں قریباً روز یہ نظارہ دیکھتے ہیں کہ بسا اوقات ہم اپنے کسی بچے کو ایک چیز دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں لا ہمیں دے۔ہمارے ایسا کرنے سے کوئی غرض بھی ہو لیکن ای بالعموم ہم دیکھتے ہیں کہ بچہ وہ چیز پکڑ لیتا ہے اور واپس نہیں دیتا۔وہ سمجھتا ہے کہ ان کی نیت خراب ہو گئی ہے اور وہ مجھ سے چیز واپس لینا چاہتے ہیں۔خدا تعالیٰ بھی اپنے بندوں سے ایسا ہی سلوک کرتا ہے۔وہ اپنے کسی بندے کو دولت دیتا ہے۔پھر اس کو آزمانے کے لیے کہ آیا یہ دولت واپس دیتا ہے ہے یا نہیں اسے کہتا ہے کہ یہ دولت مجھے دو۔جوشخص یہ سمجھتا ہے کہ یہ دولت میرے ہی کام آئے گی وہ فوراً واپس دے دیتا ہے لیکن نادان لوگ اپنا ہاتھ پیچھے پیچ لیتے ہیں۔جیسے وہ بچہ جو سمجھتا ہے کہ میرا باپ میرے آزمانے کے لیے ایک چیز مجھے دے کر واپس لے رہا ہے اور وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ یہ چیز میرے ہی کام آئے گی اپنے باپ کے واپس مانگنے پر اپنا ہاتھ پیچھے نہیں کھینچتا بلکہ فو ر وہ چیز واپس کرے دیتا ہے۔خدا تعالیٰ کو بھلا ہمارے چندوں کی کیا ضرورت ہے؟ کیا کبھی ایسے چندے بھی دیکھنے میں کی آئے ہیں جو اوپر آسمان پر چلے جاتے ہوں؟ کبھی قربانی کا گوشت خدا تعالیٰ بھی کھاتا ہے؟ خدا تعالی تو فرماتا ہے کہ قربانی کا گوشت ہم نہیں کھاتے تم ہی کھاتے ہو۔پھر تم چڑتے بھی ہو کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک چیز دے کر واپس لے لی۔کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی دنبہ خدا تعالیٰ کو پسند آ گیا ہو اور وہ