خطبات محمود (جلد 30) — Page 77
* 1949 77 خطبات محمود جان بچائے۔مثلاً کھانا ہے انسان اسے استعمال کرتا ہے اس کے بغیر اس کا گزارہ نہیں مگر بسا اوقات بیماری میں وہی کھانا انسان کے لیے وبال جان بن جاتا ہے۔کپڑا ہے انسان پہنتا ہے اور اس کا پہننا زندگی کے لیے ضروری ہے مگر بعض سخت قسم کی کھجلیوں میں اعلیٰ قسم کا لباس پہننا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔پانی ہے اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور انسان اسے استعمال کرتا ہے مگر بعض امراض میں پانی سے جان تک ضائع ہو جاتی ہے۔اسی طرح دولت ہے۔دولت بھی اُسی کے لیے دولت ہے جو اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہو۔روٹی ہے یہ اُسی کے لیے مفید ہوسکتی ہے جو صحیح طور ہے اسے ہضم کر سکتا ہے۔کپڑا بھی اسی شخص کے لیے مفید ہوسکتا ہے جس کو اس کے استعمال کرنے کی توفیق ملے۔ہر چیز دونوں طرف سے مل کر فائدہ دیتی ہے۔ایک جہت کو اگر خالی چھوڑ دو تو وہ چیز عذاب کا موجب بن جاتی ہے۔مثلاً ایک آدمی بخار کی وجہ سے تپ رہا ہے اور وہ اس قسم کے بخار میں کپڑے کی برداشت نہیں کرتا۔ڈاکٹر کہتا ہے اس پر کپڑا دو ورنہ نمونیا ہو جانے کا خطرہ ہے۔تیماردار ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس پر کپڑا دیتے ہیں مریض لات مار کر کپڑا پرے ہٹا دیتا ہے۔اعلیٰ قسم کا کھانا ہے اگر معدہ اسے قبول نہ کرے تو ئے ہو جاتی ہے۔بلکہ بسا اوقات بجائے طاقت پیدا کرنے کے ضعف ہو جاتا ہے۔پانی ہے اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔یہی گتے کے کاٹے ہوئے کے پاس رکھ دو تو اس کے جسم میں یکدم تشنج پیدا ہو جاتا ہے۔اس کا جسم جھٹکے کھانے لگ جاتا ہے، اس کی گردن اکڑ جاتی ہے، وہ پانی کو دیکھ کر فوراً پیچھے ہٹ جاتا ہے۔جیسے کسی پر پٹرول ڈالا جائے تو وہ آگ لگنے کے خیال سے ذرا پیچھے ہٹ جاتا ہے۔دوسری طرف وہ شکایت کی کرتا ہے میں مر گیا۔میں پیاسا ہوں مجھے پانی دو۔غرض یہی پانی جو انسانی زندگی کا ذریعہ ہے بعض دوسرے حالات میں مضر ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللهِ اے انسانو! تمہیں شبہ ہو جاتا ہے کہ تم دولت مند ہو۔تم سے کبھی چندے طلب کیے جاتے ہیں یا تم سے کبھی قربانی کی تھی خواہش کی جاتی ہے تو تمہیں احساس ہوتا ہے کہ ہم مالدار ہیں اور ہم سے چندوں اور قربانی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔گویا ہم سے مدد مانگی جا رہی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءِ إِلَى اللهِ اے لوگو! تمہارا یہ اندازہ غلط ہے۔ہم نے تمہیں اپنی صفات کے ظاہر کر۔کرنے