خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 422

* 1949 422 43۔خطبات محمود اگر تم دین و دنیا کی ترقیات چاہتے ہو تو اپنے کاموں کی بنیاد عشق ، ایثار اور قربانی پر رکھو (فرمودہ 23 دسمبر 1949ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ جلسہ سالانہ سے پہلے کا آخری جمعہ ہے۔سوموار کو اِنْشَاءَ اللهُ تعالى جلسہ سالانہ شروع ہو جائے گا۔بوجہ اس کے کہ ہم غربت کی حالت میں ہیں، بوجہ اس کے کہ ہم گھروں سے نکلے ہوئے ہیں اور پراگندہ حالت میں ہیں جلسہ سالانہ کا انتظام اب تک مکمل نہیں ہو سکا اور ڈر ہے کہ ممکن ہے کہ جلسہ سالانہ کے وقت تک بھی مکمل نہ ہو سکے۔اس لیے میں یہاں کے دوستوں کو اور اُن دوستوں کو جو باہر سے آجائیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور کارکنوں کے ساتھ تعاون کریں تا جلسہ سالانہ کے انتظام کو مکمل کیا جاسکے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملہ میں بعض کارکنوں کا رویہ نہایت ناشائستہ اور نا پسندیدہ ہے۔انہوں نے بجائے کام میں تعاون کرنے کے کام میں دانستہ طور پر یا نادانستہ طور پر روکیں ڈالی ہیں۔جب ربوہ کے قیام کا سوال اُٹھایا گیا تھا تو یہ شرط رکھی گئی تھی کہ یہاں ایسے لوگوں کو ہی رہنے دیا جائے گا جو اپنے اندر صحیح قو می روح رکھتے ہوں اور قومی خدمت کا جذبہ