خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 277 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 277

* 1949 277 خطبات محمود کے انتظار میں بیٹھے دیکھا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ اتنے دوست کہاں سے آگئے ہیں۔بعض نے کہا کہ چونکہ آپ کئی ماہ کے بعد آئے ہیں اس لیے لوگ زیادہ جمع ہو گئے ہیں۔میں نے کہا پہلے بھی تو میں یہیں جمعہ پڑھا تا رہا ہوں مگر اتنا اجتماع میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اس کی کوئی خاص وجہ معلوم ہوتی ہے۔اس مسجد میں بھی لوگ پہلے سے زیادہ سمٹ کر بیٹھے ہیں اور ان کی تعداد پہلے سے زیادہ معلوم ہوتی ہے اور باہر گلی بھی مسجد کی طرح بھری ہوئی ہے۔اس غیر معمولی اجتماع کو دیکھ کر میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ جس طرح مسلمانوں میں یہ رواج ہے کہ وہ جمعتہ الوداع کے دن خاص طور پر نماز پڑھنے کے لیے آ جاتے ہیں اسی طرح چونکہ پیر کے دن ہماری روانگی کا پروگرام تھا لا ہور والوں نے سمجھا کہ یہ آخری جمعہ تو اوی ہم مسجد میں جا کر پڑھ آئیں۔گویا یہ بھی لاہور والوں کا ایک جمعتہ الوداع ہے مگر اس سے اتنا پتا ضرور لگ گیا ہے کہ یہاں ہماری جماعت بہت زیادہ ہے اور جمعہ میں لوگ عام طور پر اتنے نہیں آتے جتنے کہ آنے چاہییں۔بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے فی الحال پیر کے دن ہمارے جانے کی تجویز ملتوی ہے ممکن ہے ڈاکٹری مشورہ کے بعد اگلا جمعہ بھی مجھے یہیں پڑھانا پڑے اور اگر ایسا ہی ہوا تو لاہور والوں کے دو جمعۃ الوداع بن جائیں گے۔میں نے سنا ہے کہ بعض دوسری مساجد میں بھی نمازیں ہوتی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں آج کے اجتماع میں کچھ نہ کچھ دخل اس بات کا بھی ہے کہ بعض دوستوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ دو سال کے بعد یہ واپس جارہے ہیں۔آؤ! آج تو ہم مسجد میں جا کر جمعہ پڑھ لیں۔میں ایسے دوستوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ جب انہیں ایک دفعہ جمعہ پڑھنے کا موقع مل گیا ہے تو اب وہ ہمیشہ کے لیے جمعہ پڑھنے کی عادت ڈال لیں۔اور اگر وہ کسی اور جگہ جمعہ پڑھتے تھے تب بھی ان کا فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی ای جگہ نہایت مستعدی سے جمعہ کی نماز ادا کیا کریں اور جو سُست ہوں اُن کو بھی اپنے ساتھ لایا کریں۔مومن کی ایسی قربانی خدا تعالیٰ کے حضور کافی نہیں سمجھی جاتی۔اسی شخص کی قربانی قبول ہوتی ہے جو دوسروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو نماز میں بار بار جمع کے صیغے استعمال کیے جاتے ہیں۔نماز پڑھنے والا ایک فرد ہوتا ہے مگر وہ اندنسی کہنے کی بجائے دعا یہ مانگ رہا ہوتا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ 1 اے خدا ! تو ہم سب کو صراط مستقیم پر چلا۔پس دوستوں کو صرف اس بات پر مطمئن نہیں ہونا چاہیے کہ وہ خود نماز پڑھتے ہیں بلکہ ہمیں اُس وقت