خطبات محمود (جلد 30) — Page 275
1949ء 275 (29) خطبات محمود کوشش کرو کہ تم اس دنیا کی زندگی میں ہی خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لو (فرمودہ 9 ستمبر 1949ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ذاورسورۃ پہلے تو میں دوستوں سے یہ معذرت کرنا چاہتا ہوں کہ آج یہاں آنے میں مجھے کچھ دیر ہوگئی ہے جس کی وجہ یہ ہوئی کہ جب میں نماز کے لیے آنے لگا تو یکدم میری انتڑیوں میں تکلیف شروع ہوگئی اور آہستہ آہستہ یہ تکلیف اتنی بڑھ گئی اور درد اتنی شدت اختیار کر گیا کہ پہلے تو میں نے خیال کیا کہ کہلا بھیجوں کہ نماز پڑھا دی جائے لیکن پھر خیال آیا کہ ممکن ہے یہ درد پیچش کی شکایت کی وجہ سے ہو اور اگر ا جابت ہو جائے تو درد دور ہو جائے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد مجھے قضائے حاجت کا احساس ہوا اور گومروڑ کے ساتھ ہی اجابت ہوئی مگر بہر حال درد کی جو شدت تھی وہ اجابت کے بعد جاتی رہی اور میں اس قابل ہو گیا کہ جمعہ کے لیے آسکوں ۔ دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ احباب کو علم ہو چکا ہے اب ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم ربوہ چلے جائیں۔ ہمارے بہت سے دفاتر تو پہلے ہی ربوہ جاچکے ہیں ۔ جو حصہ باقی رہ گیا تھا اس