خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 239

* 1949 239 25 خطبات محمود کامل انسان وہ ہے جس کی سب قربانیاں خدا تعالیٰ کے لیے ہوں (فرموده 12 راگست 1949ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت کی : قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 1 اس کے بعد فرمایا: میں نے پچھلے خطبہ میں بتایا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز کو مختلف قیود کے ساتھ مقید کر دیا ہے اور اسے ایسی صورت میں پیش کیا ہے کہ وہ عام نمازوں سے بہت بڑھ جاتی ہے اور یہی وہ صلوۃ ہے جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھے حاصل ہے۔دوسری چیز جس کا اس آیت میں ذکر کیا گیا ہے نسکی ہے۔نُسُک۔یہ نَسِيْكَة کی جمع ہے جو نَسک سے نکلا ہے۔اور نُسک کے معنے ہوتے ہیں کسی نیک کام کو بغیر اس کے کہ اس کے کرنے کا حکم دیا گیا ہو، بغیر اس کے کہ اس کی ذمہ داری کسی پر ڈالی گئی ہوا اپنی خوشی اور مرضی سے کسی شخص نے سرانجام دیا اور اس نیت سے کام کیا کہ خدا تعالیٰ کی رضا اسے حاصل ہو جائے۔اس مفہوم کو مدنظر رکھتے ہوئے نَسِيكَة کا لفظ ایسی قربانی پر دلالت کرتا ہے جو خالصۃ للہ ہو اور پھر اپنی خواہش، رادے اور طبیعی رغبت کے ماتحت کی جائے۔اس میں جبر اور حکم کا دخل نہ ہو۔جبر اور حکم کے ماتحت