خطبات محمود (جلد 30) — Page 46
$ 1949 46 خطبات محمود ادا نہ ہوا ہو اس لیے میں اسے معاف تو کر دیتی ہوں مگر آئندہ جو مال بھی میرے پاس آیا کرے گا میں وہ صدقہ کر دیا کروں گی 3 اس طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بات بھی پوری کر لی اور اسے بھی معاف کر دیا۔اس بھانجے کو آخر یہی اعتراض تھا کہ خالہ روپیہ جمع نہیں کرتیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا اچھا میں معاف تو کرتی ہوں مگر آئندہ کوئی روپیہ اپنے پاس جمع نہیں کروں گی۔جو کچھ آئے گا صدقہ وخیرات کر دیا کروں گی۔یہ واقعہ جس سبق کی طرف توجہ دلانے کے لیے میں نے بیان کیا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے ایک جدت اختیار کی کہ وہ حضرت عائشہ کے بھانجے کو اپنے ساتھ لے گئے اور ان سے عرض کیا کہ ہم کچھ لوگ اندر آنا چاہتے ہیں اور اس ”ہم میں ایک مجرم بھی شامل ہو گیا اور اسے اندر آنے کی اجازت مل گئی۔اسی طرح نماز میں جب کوئی اکیلا شخص کھڑا ہوتا ہے اور وہ مجرم ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہتا ہے جاؤ اور اس کی نماز رڈ کر دو۔اس مجرم کی نماز ہم ہے نے کیا کرنی ہے۔اسی طرح ایک کمزور انسان بھی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے، ایک غافل انسان بھی الی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے اس انسان کی مُردہ نماز کو ہم نے کیا کرنا ہے جاؤ اور اس کی نماز کورڈ کر دو۔لیکن جب نماز با جماعت میں سب لوگ اکٹھے ہوتے ہیں تو ان میں ایک مجرم کی آواز بھی اٹھ رہی ہوتی ہے، ایک غافل کی آواز بھی اُٹھ رہی ہوتی ہے، ایک ناقص دعا کرنے والے کی آواز بھی اُٹھ رہی ہوتی ہے اور کامل توجہ اور گریہ وزاری کے ساتھ دعا کرنے والوں کی آواز بھی اللہ تعالیٰ کے حضور اٹھ رہی ہوتی ہے، جنہوں نے آسمان کو سر پر اٹھایا ہوا ہوتا ہے اور جو اپنی زاری اور اپنے گریہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازہ کو کھٹکھٹا رہے ہوتے ہی ہیں۔اُس وقت اُن کامل توجہ اور انہماک سے دعا کرنے والوں کے ساتھ ایک غافل، ایک کمزور اور ایک مجرم کی آواز بھی سنی جاتی ہے کیونکہ اُس وقت خدا تعالیٰ کے حضور ایک جماعت کی آواز پیش ہورہی ہوتی ہے۔اُس وقت کوئی انفرادی آواز نہیں ہوتی بلکہ صرف جماعتی آواز ہوتی ہے۔اسی وجہ سے شریعت نے حکم دیا ہے کہ جب نماز ہو رہی ہو تو کسی شخص کو ادھر اُدھر دیکھنے یا بولنے کی اجازت نہیں کیونکہ اُس وقت خدا تعالیٰ کے سامنے ایک جماعت کے متعدد افراد ہم" کہہ کہہ کر اپنی عرضداشت پیش کر رہے ہوتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم تیری عبادت کرتے ہیں، ہم تجھ سے مدد