خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 385 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 385

* 1949 385 خطبات محمود اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حملے کرنے لگ جاتے تھے۔حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں بھی ایسا ہوا۔انجیل میں آتا ہے کہ آپ کے حواری کہلانے والے لوگوں میں سے بعض نے یہ اعتراض کیا کہ آپ پر بعض اخراجات ایسے ہوتے ہیں جو ناجائز ہیں۔اسی طرح آپ کے حواری کہلانے والے ایک شخص نے جس کو آپ اپنی زندگی میں اپنا ہے خلیفہ کہا کرتے تھے دشمن سے تہیں روپے لے کر آپ کی جائے رہائش کا پتا دے دیا اور پولیس نے وہاں جا کر آپ کو گرفتار کر لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی بعض ایسے لوگ پائے جاتے تھے جیسے آپ نے فرمایا کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ لنگر خانہ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور غلط طور ہوتے ہیں۔انہیں کم کرنا چاہیے۔غرض یہ سلسلہ ہمیشہ سے چلا آیا ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ کمزور طبائع کا پوری طرح ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔یہ مضبوط آدمیوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ ان کی کمزوری کا اثر پیدا نہ ہونے دیں۔ہماری جماعت میں بھی یہ گروہ پیدا تھا اور پیدا ر ہے گا۔کبھی کبھی ہم ان لوگوں سے نرمی کا معاملہ کرتے ہیں اور کبھی کبھی سختی بھی کرنی پڑتی ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ زندگی کا نیادور جو ہم پر آیا ہے اور مرکز جو ہم بنانے لگے ہیں اس نازک ترین دور میں جو ابتدائی دور کے مشابہہ ہے ہمیں ایک دفعہ پھر اس گروہ کا قلع قمع ہے کرنا چاہیے۔ہم انہیں ملا کبھی نہیں سکتے۔کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور خدا تعالیٰ کی سنت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔یہ لوگ ہمیشہ سے جب سے حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے ہیں چلے آرہے ہیں اور چلتے چلے جائیں گے۔دیکھو ! حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ بھی تو منافق شیطان کی شکل میں آیا اور اس نے کہا اے آدم! میں تمہارا خیر خواہ ہوں اور تمہارا خیر خواہ ہوتے ہوئے یہ بات کہتا ہوں کہ یہ درخت تمہارے لیے نہایت مفید اور بابرکت ہے۔4 اگر آدم علیہ السلام جو پہلے نبی تھے ی وہ آدم علیہ السلام جو ابتدائے افرینش میں آئے جبکہ شریر عنا صر ا بھی قوت نہیں پکڑ چکے تھے منافق شیطان کی شکل میں اُن کے پاس بھی پہنچا تو دوسرے لوگوں کے پاس اس کا پہنچنا کونسی بعید از قیاس بات ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ منافق آئے کہاں سے؟ اگر چہ یہ ایک لغو بات ہے مگر ایسے لوگوں کی واقفیت کے لیے میں یہ بتاتا ہوں کہ یہ ایک مرض ہے۔کیا تم بتا سکتے ہو کہ تھو ہر اور گھاس کہاں سے