خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 327 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 327

$ 1949 327 خطبات محمود کے لیے بھیجا گیا ہے جن کو دیکھ کر تمہارے دلوں میں لالچ پیدا ہوتی ہے۔ہمیں انہی چیزوں کو مٹانے کے بھیجا گیا ہے جن کو دیکھ کر تمہارے دلوں میں ان کے پیچھے چلنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔تم سمجھو یا نہ سمجھو یہ خدا کا کام ہے اور بہر حال ہو کر رہے گا۔اگر تم یہ کام نہیں کرو گے تو خدا اور لوگ کھڑے کر دے گا جو اس کام کو سر انجام دیں گے۔یہ نظام بدلا جائے گا اور ضرور بدلا جائے گا۔امریکہ اور روس اور انگلستان کے مادی لیڈر اور اسی طرح کے اور صنادید جو اس وقت ساری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں جو دنیا کے ستقبل پر مادی اسباب سے قبضہ جمانے کی فکر میں ہیں یہ مٹائے جائیں گے، یہ تباہ کیے جائیں گے، یہ برباد کیے جائیں گے۔اور پھر دنیا اُس پرانے طریق پر لائی جائے گی جو آج سے تیرہ سو سال پہلے جاری تھا۔بلکہ خودان لوگوں کی اولا د اسی طریق کو اختیار کرے گی اور اپنے آباء کے راستہ کو چھوڑ دے گی۔کوئی تدبیر اس تقدیر کو بدل نہیں سکتی۔یہ ناممکن نظر آنے والی چیزوں میں سب سے زیادہ ممکن چیز ہے۔ایک رستم زماں کے لیے ایک چھوٹے سے کنکر کا اُٹھالینا ناممکن ہوسکتا ہے لیکن دنیا کے موجودہ نقشہ کا تبدیل نہ ہونا ناممکن ہے۔یہ نظام بدلے گا اور ضرور بدلے گا۔سوال صرف یہ ہے کہ کس کے ہاتھ سے بدلے گا؟ ہمارے ہاتھ سے یا اور لوگوں کے ہاتھ سے؟ اگر ہمارے ہاتھ سے اس نظام نے بدلنا ہے تو ہمیں پہلے اپنے آپ کو بدلنا پڑے گا۔جس چیز کو بدلنے کے لیے ہم کھڑے کیے گئے ہیں اُسے ہم اپنے لیے کس طرح اختیار کر سکتے ہیں۔ایک درخت کے متعلق اگر ہم جانتے ہیں کہ اس پر بجلی گرنے والی ہے تو کیا یہ بد قسمتی نہیں ہوگی کہ ہم اس کے نیچے کھڑے ہو جا ئیں؟ ایک مکان کو اگر آگ لگنے والی ہے تو کیا یہ بدقسمتی نہیں ہوگی کہ ہم اس مکان میں رہنے لگ جائیں؟ ایک پہاڑ پر اگر زلزلہ آنے والا ہے تو کیا یہ بدقسمتی نہیں ہوگی کہ ہم اس پہاڑ پر چلے جائیں؟ اسی طرح وہ چیز جس کے لیے خدا تعالیٰ کی طرف سے تباہی مقدر ہے، جس کے لیے خدا تعالیٰ کی طرف سے بربادی مقدر ہے اُس کی نقل کرنا اور اس کی پیروی اختیار کرنا یہ ضرور ہماری بدقسمتی ہوگی، یہ ہماری انتہا درجہ کی حماقت ہوگی اور ہماری یہ کوشش اپنی خود کشی کے برابر ہوگی۔پس ایمان کے ارادہ کے ساتھ یہاں رہو اور تو کل کی گرہ باندھ کر ر ہو اور ایک زندہ خدا پر یقین رکھتے ہوئے یہاں رہو۔اگر خدا پر تمہارا یقین ہوگا ، اگر خدا پر تمہارا ایمان ہوگا تو تم دیکھو گے کہ زمین تمہارے لیے بدل جائے گی ، آسمان تمہارے لیے بدل جائے گا۔ہمارا خدا وہی۔