خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 150 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 150

* 1949 150 16 خطبات محمود حضرت مسیح موعود علیہ السلام تربیت و اصلاح اور اشاعت دین کے لیے مبعوث ہوئے تھے ان اغراض کو ہمیشہ مدنظر رکھو اور جائزہ لیتے رہو کہ تم کس حد تک انہیں پورا کر رہے ہو (فرمودہ 10 جون 1949ء بمقام محمد آباد اسٹیٹ سندھ ) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج میں اختصار کے ساتھ یہاں کی جماعت کو اُن فرائض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو اس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد ہیں۔دنیا میں خدا تعالیٰ نے جب بھی اپنا کوئی مامور مبعوث کیا ہے اس کی بعثت کی بڑی غرض یہ ہوا کرتی ہے کہ وہ ایمان لانے والوں کے اعتقادات اور اعمال کی اصلاح کرے اور آئندہ اپنی جماعت کو وسیع کرتے ہوئے اسے تمام دنیا میں پھیلائے۔یعنی اس کی کے کام کا ایک حصہ اگر تربیت ہوتا ہے تو دوسرا حصہ تبلیغ ہوتا ہے۔جب کوئی شخص کسی نئے مامور کی بیعت کرتا ہے تو درحقیقت وہ اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ میں ایک نیا آدمی بن جاؤں گا۔یوں تو پہلے بھی وہ کسی نہ کسی مذہب سے تعلق رکھتا ہے، پہلے بھی وہ کسی نہ کسی جماعت کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ سمجھتا ہے لیکن اگر وہ پہلی جماعت کو چھوڑتا ہے یا پہلے طریق کو ترک کر کے ایک نئے مدعی کی کی بیعت کر لیتا ہے تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے اندر ایک نیا تغیر پیدا کرنے کا اقرار کرتا ہے۔یہ نیا تغیر بعض اوقات اعتقادات کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور بعض اوقات اعمال کے ساتھ