خطبات محمود (جلد 2) — Page 86
AY کی ہر طرح سے خدمت کی اور آپ کو آرام پہنچانے میں ہر طرح کی کوشش اور سعی کی ہے۔یہ اور بات ہے کہ خواہ کوئی کتنی ہی محبت کرے اور آرام پہنچانے کی کوشش کرے ، بچہ وہ آرام اور لذت حاصل نہیں کر سکتا جو ماں باپ کی محبت اور سلوک سے حاصل کرتا ہے۔مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ ابو طالب نے اتنے لیے عرصہ تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی ہے کہ کوئی بڑا ہی وفادار دوست اتنے لیے عرصہ تک تکلیفوں میں ساتھ دے سکتا ہے۔اگر چہ وہ آپ پر ایمان آپ نہ لاتے مگر کفار کے بائیکاٹ کے تین سال بھوکوں اور فاقوں میں کاٹنے انہوں نے منظور کئے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ نہ چھوڑا۔ایک دفعہ قوم کے لوگوں نے ان سے آکر کہا کہ ہم تم کو بہتر سے بہتر نوجوان دیتے ہیں اس کو تم پال لو مگر اپنے اس بھتیجے کا ساتھ چھودو جس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ او نادانو ! کیا تمہاری یہ مرضی ہے کہ اپنے بچے کو تو میں دشمنوں کے آگے ڈال دوں اور تمہارے بچے نے کہ پالوں اللہ پس بوجہ اس کے کہ حضرت علی ابو طالب جیسے محسن حیا کے بیٹے تھے آپ کو وہ بہت عزیز تھے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو محض اس لئے سہی اپنے نواسوں سے محبت نہ تھی کہ وہ آپ کے نواسے تھے بلکہ اس لئے بھی آپ کو ان سے بہت زیادہ محبت تھی کہ وہ حضرت علی اور حضرت فاطمہ کے بیٹے تھے۔مگر با وجود اس محبت کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ خیال نہ فرمایا کہ انہیں بچپن میں آداب سکھانے کی ضرورت نہیں۔یہ جب بڑے ہوں گے تو خود ان کی اصلاح ہو جائیگی ملکہ نچپن میں اس بات کا خیال رکھا۔چنانچہ ایک دفعہ آپ کے پاس صدقے کی کچھ کھجوریں آئیں۔ان میں سے ایک کھجور امام حسین نے اٹھا کر منہ میں ڈال لی۔آپ نے یہ دیکھ کر خاموشی اختیار نہ کی اور صرف اتنا ہی نہ کیا کہ کھجور ان کے منہ سے نکلوا دی۔ٹمبکہ ان کے منہ میں انگلی ڈال کر کھجور کے چھوٹے چھوٹے ذرات بھی نکال دیئے گیے میں سمجھتا ہوں آج اگر کوئی شخص ایسا معاملہ اپنے بچے سے کرے تو کئی لوگ ہوں گے جو کہدیں گے جی بچہ تھا۔ایک کھجور منہ میں ڈال لی تو کیا حرج ہو گیا۔مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے نواسے کے نہ میں انگلی ڈال کر کھجور کے ذرے نکالے، اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امام حسین " روتے اور صد کرتے ہوں گے۔مگر آپ نے اس کی کچھ پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کے منہ میں انگلی ڈال کر کھجور کے ذرات تک نکال ڈالے۔اور یہ تھپڑ مارنے سے کم نہیں ہے۔پھر ان کی اسی عمر کا واقعہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے آگے سے کھانا نہیں کھا رہے تھے۔جس پر آپ نے فرمایا۔اپنے آتے سے لو اور داہنے ہاتھ سے کھاؤ۔كُل بِيَمِينِكَ وَمِمَّا يُنيك لیے یہ اڑھائی برس کی عمر کی تربیت کا واقعہ ہے جس سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ کس عمر سے بچے کی تربیت کا زمانہ شروع ہوتا ہے۔