خطبات محمود (جلد 2) — Page 337
آپ کا چہرہ روشن تھا، آپ پگڑی پہنے ہوئے تھے کوٹ پہنا ہوا تھا۔بالکل ایسا کوٹ جیسا آپ اپنی زندگی میں اپنا کرتے تھے اور آپ چار پائی پر بیٹھے ہوئے تھے میں نے السلام علیکم کہا۔آپ نے جواب دیا اور وعلیکم السلام فرمایا مجھے خیال آیا کہ ذرا اور آگے جاؤں وہاں اور لوگ بھی مہینے ہیں۔میں ایک دو قدم بھی آگے چلا تھا کہ میں نے دیکھا وہاں لوہے کا ایک پینگ رکھا ہوا ہے یہ پلنگ اسی طرف پڑا ہے نہیں طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چار پائی پر بیٹھے ہوتے ہیں۔یہ پلنگ عام ملنگوں سے اونچا ہے اور چوڑا بھی ہے اور تار کے ساتھ بنا ہوا ہے۔اس پلنگ پر میاں ممان محمد صاحب جو قادیان کے رہنے والے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کا کا م کر نے والے حجام خاندان میں سے ہیں۔اور قادیان میں پوسٹ مینی کا کام کرتے تھے تشہد کی حالت میں نماز پڑھ رہے ہیں ان کے بیٹے تجارت کا کام کرتے ہیں اور ان کے بھتیجے میاں محمد عبد اللہ صاحب ربوہ میں حجام کا کام کرتے ہیں، باوجود اس کے کہ میاں جان محمد صاحب تشہد کی حالت میں نماز پڑھ رہے ہیں مجھے خیال آتا ہے کہ وہ ہمیار ہیں اس لئے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں۔میرے پاس سے گزیتے ہوئے انہوں نے سلام پھیرا اور میں آگے چلا گیا۔میرا خیال ہے کہ میں آئے جس جگہ جانا چاہتا ہوں وہ کچھ فاصلہ پر ہے۔وہ فاصلہ مسیلوں کا نہیں وہ فاصلہ فرلانگوں کا نہیں بلکہ یہی کہیں نہیں گز کا ہے میں آگے چلا تو میں نے دیکھا کہ پاس ہی ایک کھلی جگہ ہے اور اس میں کرسیاں رکھی ہوئی ہیں۔ان کو سیوں پر کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ملنے کے لئے آئے ہیں۔میرے ذہن میں آتا ہے۔کہ میں اسی جگہ کی طرف آرہا تھا۔ان میں ایک نوجوان بھی ہے جس کی داڑھی منڈھی ہوتی ہے یا اس کی داڑھی ابھی نکلی ہی نہیں لیکن اس کی شکل ایسی ہے جیسے غیر احمدی نوجوانوں یا کمزور احمدیوں کی ہوتی ہے۔اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی جوتا پہن کو میرے پیچھے چل پڑے ہیں جب آپ میرے قریب آئے تو آپ نے زور سے کچھ الفاظ دہرانے شروع کئے جو اس قسم کے تھے کہ کیا کا ہو مل گیا تھو مل گیا اور ایک تیسری چیز کا نام بھی لیا جو یاد نہیں رہا۔آپ کے ان الفاظ کے جواب میں اس داڑھی منڈے شخص نے جسے اب میں کوئی طبیب خیال کرتا ہوں کہا کہ کا مومل گیا اور ایک اور چیز کے بارہ میں کہا کہ وہ مل گئی ہے اور تیسری شے کے متعلق کیا اس کی تلاش ہے۔مجھے کا ہو اور نتھوا کا نام یا درہا ہے۔تیسری چیز بھول گیا ہوں شاید وہ کا سنی ہے یا کوئی اور چیز مجھے اب یاد نہیں رہا۔مجھے چونکہ اس وقت بہت خوشی تھی کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو دیکھا ہے اس لئے اس خوشی سے آنکھ کھل گئی اور خواب پوری طرح یاد نہ رہ نامہ یہ خواب ایسا واضح تھا کہ اب بھی جب میں اس خواب کو بیان کر رہا ہوں آپ کی شکل میرے سامنے پھر رہی ہے۔