خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 338 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 338

۳۳۸ کچھ دیر کے بعد میری آنکھ پھر لگ گئی۔اور میں نے ایک اور رویا دیکھا۔ایسا معلوم ہوتاہے ہم ایک ایسے ہی گھر میں رہتے ہیں جس ختم کے گھر میں میں آجکل رہتا ہوں لیکن وہ گھر ذرا کھلا ہے اور خاندان کے کچھ لوگ وہاں جمع ہیں۔وہاں ایک عورت ہے جس کی گود میں ایک بچہ ہے۔اس بچہ کو دیکھتے ہی میں محسوس کرتا ہوں۔کہ وہ مو بود احمد ہے جو میری لڑ کی امتہ احکیم اور رسید واکہ منظر کا لڑکا ہے۔وہ اس عورت کی گود میں بیٹھا ہے میں نے اس بچہ کو دیکھا اور کہا۔مولود احمد ہے ؟ پھر میں نے کہا۔کیا اس کی ماں بھی آتی ہے ؟ اس عورت نے کہا۔نہیں۔اس کے معا بعد نظارہ بدلا اور میں نے محسوس کیا کہ مونو د احمد بڑی عمر کا ہے اور وہ اس عورت کی گود سے اتر گیا ہے اور دوڑتا ہوا میرے سامنے سے گزر رہا ہے۔، یہ دونوں نظارے جو میں نے دیکھے اس وقت اُن کی تعبیر میرے ذہن میں نہیں آتی صبح اٹھنک میں نے اتنا سمجھا کہ کا ہو کھانسی نزلہ اور سوزش گلو کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔اور نتھوا بھی کھانسی اور حقت معدہ وغیرہ کے کام آتا ہے تیسری چیز بھی غالبا اسی قسم کی ہوگی۔اس حصہ کے متعلق صبح میرا ذہن اس طرف گیا کہ شاید جس طرح کی کھانسی کے دور سے پچھلے سال مجھے ہوئے تھے اسی قسم کے دورے پھر مجھے ہوں۔ہاں ایک بات میں بھول گیا گذشتہ سال جب میں کھانسی سے بیمار ہوا کراچی اور لاہور کے ڈاکٹر میرا علاج کرتے رہے لیکن کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔لیکن ایک دیسی نسخہ کے استعمال سے مجھے کافی فائدہ ہوا تھا۔خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو کھانسی ہے اور میر چاہتا ہوں کہ آپ کو وہ نسخہ بتاؤں۔لیکن ابھی میں یہ بات کہنے نہ پایا تھا۔کہ میری آنکھ کھل گئی۔صبح خیال ہے کہ شاید یہ نسخہ بھی کھانسی نزلہ اور سوزش گلو کے لئے بنایا گیا ہے لیکن زیادہ تر خیال یہ ہے کہ اس خواب کا تعلق جماعت سے ہے۔جب یہ دیکھا جائے کہ امام کو کچھ تکلیف ہے امام کی تو اس کی تعبیر یہ ہوا کرتی ہے کہ اس کے توابع کمزور ہیں۔کھانسی ورم اور گلے کی سوزش کا تعلق بولنے سے ہے۔اور میں سمجھتا ہوں اس کی تعبیر یہ ہے کہ جماعت میں بولنے کی عادت ہو گئی ہے جس سے کھانسی ورم اور سوزش گلو پیدا ہوتی ہے اور عمل کی عادت کم ہو گئی ہے۔اور خدا تعالے نے اس کا علاج بتھوا اور ایک اور چیز جس کا نام میں بھول گیا ہوں، بتایا ہے نطلب اس کا یہ ہے کہ کوئی ایسا علاج کیا جائے کہ جس سے سوزش گلو بلغم اور کھانسی دور ہو۔ایک قسم کی مفید ہوتی ہے۔انسان محنت کرتا ہے اور اس میں تیزی اور گرمی پیدا ہوتی ہے یہ گرمی اور تیزی مفید ہے لیکن ایک قسم کی گرمی بیکار ہوتی ہے ، اس سے بلغم پیدا ہوتی ہے اور انسان تکلیف اکھاتا ہے کھانسی والی گرمی کے یہ معنے ہیں کہ طبائع میں ایک جوش پیدا ہو گیا ہے جس کا صحیح استعمال