خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 89 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 89

نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم میں خدا تعالے فرماتا ہے تم اپنے اہل کے ذمہ دار ہوتے اور آنحضرت صلی اللہ علیه و آله وسلم نے بھی فرمایا ہے۔کلکم راع وَكُلُّكُمْ مَسْئُولُ عَنْ رَعِيَّتِهِ لِه کہ ہر ایک تم میں سے راعی اور بادشاہ ہے اور وہ اپنی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔بچپن میں تربیت صحیح کے بغیر بڑے ہو کر ان کی اصلاح کی امید رکھنا سخت غلطی ہے۔دین کی درستی اور اصلاح کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ظاہری اخلاق درست ہوں۔اگر سجین میں ان کے دل میں مقامات مقدسہ کا احترام نہیں اور وہ ایسے مقامات پر شور اور شر کرتے ہیں۔اور ماں، باپ ان کو ایسی حرکت سے نہیں روکتے۔تو وہ اس بات کے لئے ان کو تیار کر رہے ہیں کہ بڑے ہو کر دینی امور میں وہ متسخر اور استہزاء سے کام لیں۔اور ان کے دلوں میں شعائر دین کی کچھ عزت و وقعت نہ ہے۔پس میں آپ کو اس قسم کی تربیت کی طرف توجہ دلاتا ہوں تا کہ دشمن بھی یہ سمجھے کہ یہ قوم ایسے اعلیٰ اخلاق کو پہنچ گئی ہے کہ کبھی ہلاک نہیں ہو سکتی۔غرض یہ عید ہمیں یہ سبق سکھلاتی ہے کہ اگر ہم اپنی اولاد کو صحیح معنوں میں قربان کریں تو ہماری اولاد اتنی بڑھے گی جتنے آسمان کے ستارے۔پس اگر کوئی سچی محبت خدا اور رسول سے رکھتا ، اگر ، اور اگر اس کو اسلام اور سلسلہ احمدیہ سے جبکہ اگر اس کو انسانیت سے بھی کچھ انس ہے تو بچپن میں اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرے۔جہاں آپ اپنے نفسوں کو لالچ ، طمع، معرص ، چوری اور جھوٹ جیسی بداخلاقیوں سے بچاؤ وہاں بچوں کو بھی ان کا عادی نہ ہونے دو اور رابن کی پوری پوری نگرانی کرد۔دین کی اور سلسلہ کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کرو۔ان سے بے جا محبت کر کے اعلیٰ اخلاق کے سیکھنے سے ان کو محروم نہ رکھو تا دوسروں کے لئے نمونہ نہیں بلکہ دنیا میں ایک بڑی قوم اورنسل نہیں۔حضرت عیسے علیہ السلام نے جو فرمایا کہ خدا کی بادشاہت میں بچے داخل ہو سکتے ہیں اسر منے ہیں کہ کوئی قوم آئندہ زندہ نہیں رہ سکتی جب تک کہ وہ اپنی اولاد کی بچپن میں تربیت کی فکر نہیں کرتی پیس بچپن میں اپنی اولاد کے اطلاق کی درستی اور اصلاح کرد تا تم کو دائمی عید نصیب ہو ور نہ اچھے اچھے کپڑے نچوں کو پہنا دینا کوئی خوشی کی بات نہیں۔اللہ تعالے ہم کو توفیق عطا فرمانے کہ ہم اپنے فرائق اور ذمہ داریوں کو احسن طریق سے پورا کریں۔الفضل ۲۱ جولائی ۱۹۲۵ مقام ہے۔صحیح بخاری کتاب الناب باب فاة النبی صلی الہ علیہ وسلم صحیح مسلم کتاب الفضائل باب کم من البنبی مسئلے اللہ علیہ وسلم یوم قیض