خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 281

۲۸۱ ہم کو ڈراتی ہے، ہم کو دھمکاتی ہے اور اپنی قوت و طاقت کے مظاہرے کرتی ہے ۔ بے شک ہم کمزو ہیں اور ظاہری طاقت وقوت کے لحاظ سے ہمارا تباہ کرنا مشکل نہیں مگر انجام ہمارے ہاتھ میں ہے ۔ دشمن جتنا بھی ہم کو ڈبوئیں گے اتنا ہی ہم اُبھریں گے ۔ جتنا بھی وہ ہم کو نیچے پھینکنا چاہیں گے اتنا ہی ہم اونچا اٹھیں گے جتنا وہ ہم کو قتل کرنا چاہیں گے ، خدا تعا لئے اتنی ہی ہمیں نمایاں زندگی دیگا ۔ بشرطیکہ ہم میں سے ہر ایک اسمعیل کا نمونہ بن جائے تا ابراہیم ثانی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہوں۔ بے شک ہم کمزور ہیں۔ مگر ہم یقین رکھتے ہیں کہ ذرہ ذرہ کا خدا کائناتِ عالم کا خدا اور زمین و آسمان کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔ ہم پر حملہ کرنے والا ہم پر نہیں بلکہ خدا تعالے پر حملہ کرنے والا ہوگا اور خدا تعالے پر حملہ کرنے والے کا انجام ظاہر کیا ہے۔ اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے جماعت کے دوستوں کو توفیق دے کہ وہ ہر وقت سبیل کی طرح خدا تعالے کی راہ میں اپنی جانیں فدا کرنے والے ہوں تا اللہ تعالیئے اس دنیا میں بھی اور اگلی زندگی میں بھی اپنی برکات کو ان کے لئے مخصوص کر دے۔ اور خدا تعالے نہ صرف یہ کہ ان کو موت سے بچائے بلکہ دنیا ان کے ذریعہ زندگی حاصل کرے اور دوبارہ خدا تعالیٰ کا قرب ان کے ذریعہ پائے۔ خطبہ ثانیہ میں فرمایا ۔ اب میں دعا کرتا ہوں اسلام کیلئے جماعت کیلئے ، افراد جماعت کے لئے ، ان مبلغین کے لئے سے خارت جو باہر گئے ہوئے ہیں۔ اور ان کے لئے جو تیاری کر رہے ہیں۔ ان دوستوں کے لئے جو مال و جان سے دین کے لئے کمر بستہ ہیں اور ان کمزوروں کیلئے بھی جو قربانی کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے ہوں کو مضبوط کردے خدا تعالی ان کو توفیق دے کہ وہ موت کو حقیر ترین چیز سمجھیں اور خدا تعالے کی راہ میں مرنے کو لذیذ ترین شے جائیں ۔ آمین ۔ الفضل یکم دسمبر ۱۹۲۳ ه ) له - الصفت ۳۷: ۱۳ تا ۱۰۷ - ه - پیدائش باب ۲۴ آیت ۱۷ ہے ۔ جرمنی کے آمر مطلق اور دوسری جنگ عظیم کے اصل محرک او لفہ ہٹلر ( ۱۹۴۵۸۸۸۹ نور کی طرف اشارہ ہے انسائیکلو پیڈیا پرینکا زیر لفظ ITLER ADOLF) جو من نسل کے بیسیویں صدی کے مرد آمین او ڈلفت مٹلر کی خود نوشتہ 당 سوان عمری ترک میلری متر جمہ مولوی محمد ابراهیم علی صاحب چشتی مدا تا حنا ه - CHAMBERLAIN (ARTHUR) NEVILLE (۲۱۹۰-۱۸۷۹) مشهور برطانوی سیاستدان - ۶۱۹۳۷ سے ۱۹۴۰ ء تک برطانوی وزیر اعظم رہا۔ له - تذکرہ ایڈیشن سوم صفحه ۳۳۱۰۷۱، ۶۷۲۷،۳۹۲،۳۷۷