خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 93 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 93

۹۳ مسلمان فقراء کا بھی ایک گروہ اسی قسم کا ہے وہ فاقہ پر فاتہ کرتے ہیں۔اور دوسری قسم کی نیتیں بھی کرتے ہیں۔غرض وہ اس قسم کی نفس کشی سے سمجھتے ہیں کہ خدا تعالئے ان سے ہی خوش ہوتا ہے۔اس کے مقابلہ میں بعض قو میں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کھاؤ پیو، یہی رضاء الہی کا ذریعہ ہے۔یہ لوگ سمجھتے ہیں خدا تعالے نے ہر تیز ہمارے لئے پیدا کی ہے اس لئے وہ انتہائی کوشش کرتے ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھائیں اور خوب کھاتے پیتے رہیں۔انہوں نے قربانیوں کے معیار کو رد کردیا، ان کی عید یہی ہوتی ہے کہ خوب کھائیں نہیں۔روزے ان میں اگر چہ ہیں لیکن ان لوگوں کی بہت کم توجہ ادھر ہوتی ہے۔مثلاً ہندوؤں میں بعض ایسے فرقے ہیں ہے جن کا کھانے پینے پر زور ہوتا ہے۔ان کا عقیدہ ہے کہ خدا تعالے نے یہ چیزیں پیدا ہی اس لئے کی ہیں کہ انسان انہیں کھائے پیئے۔پس ایک گروہ اگر ایک طرف جھکا ہے تو دوسرا دوسری طرف راور جس طرف کوئی جھک گیا دوسری طرف اس سے بالکل چھٹ گئی۔لیکن اسلام وسعی تعلیم کے لے کر آیا ہے۔چنانچہ اس نے جو عیدیں مقرر کیں ، ان میں سے ایک فاقہ کے ساتھ آئی ہے اور دوسری کھانے پینے کے ساتھ۔ایک میں انسان اگر فاقہ کرتا ہے۔تو خدا کے حکم کے با سخت اور دوسری میں اگر کھاتا ہے تو خدا کی منشاء کے مطابق۔اس پر خدا تعالیٰ کہتا ہے تم نے میرے لئے فاقے کئے اور میرے لئے خوشی منائی اس لئے میں بھی خوش ہوں۔پھر ایک اور خوشی بھی انسان کو حاصل ہوتی ہے۔وہ اس موقعہ پر اپنے رشتہ داروں کو بھی کھلاتا ہے، دوستوں کو بھی کھلاتا ہے، ہمسایوں کو بھی کھلاتا ہے، غرباء اور مساکین کو بھی کھلاتا ہے اس میں بھی اسے ایک خوشی ہوتی ہے۔لیکن ان سب سے بڑی وہی خوشی ہے جو انسان کو اس لئے ہوتی ہے کہ میں نے خدا کے واسطے خوشی کی اور خدا میرے خوشی کرنے پر خوش ہوا۔پس نہ فاقوں سے خدا تعالے خوش ہوتا ہے اور نہ کھانے سے خوش ہوتا ہے بلکہ اطاعت سے خوش ہوتا ہے۔اگر کوئی فاقہ کرتا ہے اور وہ فاقہ خدا کے حکم سے نہیں تو اس کے فاقہ سے خدا تعالے ہرگز خوش نہیں ہوگا۔کیونکہ ایسا نا نہ کرنے کے لئے اسے خدا نے حکم نہیں دیا۔اسی طرح اگر وہ کھاتا ہے اور عمدہ عمدہ کھانے کھاتا ہے مگر ایسے کھانے کھانے کے لئے اسے خدا نے حکم نہیں دیا ، تو اس پر خدا تعالے ہرگز راضی نہیں ہوگا۔پس خدا صرف فاقہ اور کھانے سے خوش نہیں ہوتا۔بلکہ اطاعت سے خوش ہوتا ہے۔انسان اگر اس کی اطاعت میں فاقہ کرتا ہے یا اس کی اطاعت میں کھاتا ہے تو خدا تعالے خوش ہوتا ہے کیونکہ اس میں اس کی اطاعت ہے اور اطاعت یہی تو ہے کہ اگر وہ کسے کھاؤ تو کھاؤ اور اگر وہ کیسے کہ فاقہ کرو تو فاقہ کرو۔آنحضرت صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں، عید کے دن شیطان روزے سے ہوتا ہے کہ اس سے بھی