خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 228

$1948 228 خطبات محمود تو کیا چیز ہے جو انسان کو اس طرف مائل کرتی ہے؟ وہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔حکم بھی ایک طرح جبر کا حکم رکھتا ہے اور جبر انسان کو عمل کرنے کی طاقت دے دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب انسان ارادہ کر لیتا ہے تو کسی نہ کسی طرح وہ اپنے آپ کو اس کے لیے تیار کر لیتا ہے۔دوسرے دنوں میں اس کے لیے ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے۔پس احباب کو چاہیے کہ وہ اس مہینہ سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اور اپنے اندر ایک خاص قسم کی تبدیلی پیدا کریں۔ہماری جماعت کے سپر د ایک بہت بڑا کام ہے اور یہ سیدھی بات ہے کہ جتنا بڑا کام ہوگا اتنا ہی اس کے لیے کوشش کی جائے گی۔ایک چھوٹے کام کے لیے بڑی کوشش کرنا حماقت ہے اور بڑے کام کے لیے چھوٹی کوشش کرنا حماقت ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الاول کے زمانہ کی بات ہے ڈلہوزی میں ایک پادری آیا وہ پادری اکثر سیالکوٹ میں رہا کرتا تھا۔بعد میں وہ تبدیل ہو کر پونا چلا گیا تھا اور وہاں سے تبدیلی آب و ہوا کی غرض سے وہ ڈلہوزی آیا تھا۔پچھتر یا اسی سال اس کی عمر تھی اور پھر بھی وہ ٹریکٹ تقسیم کرتا پھرتا تھا۔لوگوں میں بہت چرچا ہوا کہ فلاں پادری ٹریکٹ تقسیم کر رہا ہے۔اسے اس کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے تلاش کی کہ کوئی عالم مل جائے جو اس پادری سے گفتگو کرے مگر جب انہیں اور کوئی آدمی نہ ملا تو وہ میرے پاس آئے۔ہم اُس وقت بچے ہی تھے اور سیر کے لیے ڈلہوزی گئے ہوئے تھے۔میں بائیس سال کی میری عمر ہو گی۔وہ لوگ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ فلاں پادری صاحب آئے ہیں اور وہ ٹریکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ہم آپ کے پاس آئے ہیں تا آپ اس کے پاس چلیں۔اُس کے ساتھ وقت مقرر کر لیا جائے ہم بھی آپ کے ساتھ چلیں گے۔ہم وہاں گئے اور اُس پادری سے ملاقات کی۔میں نے اُسے کہا آپ یہاں تبلیغ کرنے آئے ہیں مجھے بھی تلاشِ حق کا شوق ہے اس لیے میں خود آپ کے پاس چل کر آیا ہوں۔سچ کو قبول کرنے میں کیا حرج ہے۔لیکن میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔پادری صاحب نے کہا کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟ میں نے کہا آپ کے نزدیک مسیح خدا کا بیٹا ہے اور روح القدس بھی خدا ہے۔کیا آپ کے نزدیک یہ تینوں خدا ہیں ؟ اس پادری نے کہا ہاں ہمارے نزدیک یہ تینوں خدا ہیں۔میں نے کہا پھر میں سنتا ہوں کہ خدا ایک ہے۔کیا یہ نا ہے قطع نظر اس سے کہ ایک تین ہیں اور تین ایک ہے۔میں مان لیتا ہوں کہ یہ خدائی راز ہیں اور الہیات کو انسان پورے طور پر نہیں سمجھ سکتا لیکن ایک بات جہاں تک میں نے عیسائی لٹریچر کو پڑھا ہے