خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 76

$1948 76 خطبات محمود ساری جماعت مرنے کے لیے تیار نہیں ہوگی ، جب تک ساری جماعت دیووں کی طرح کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگی مجھے اس کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔ہو سکتا ہے کہ اس غرض کے لیے ہمیں جماعت کو چھانٹنا پڑے اور ایک ایسی جماعت تیار کرنی پڑے جو مرنے کے لیے تیار ہو۔مگر یا درکھو جو لوگ مرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے دنیا کی کوئی طاقت اُن کو مار نہیں سکے گی۔لوگ انہی کو مارتے ہیں جو موت سے ڈرتے ہیں۔جولوگ موت سے نہیں ڈرتے وہ ہمیشہ زندہ رکھے جاتے ہیں۔کفر میں بھی اس قسم کی مثالیں ملتی ہیں اور ایمان میں بھی اس قسم کی مثالیں ملتی ہیں۔کفر میں بھی وہی لوگ جیتے ہیں جو قربانی اور ایثار سے کام لیتے ہیں اور ایمان میں بھی وہی لوگ جیتے ہیں جو محنت کرتے اور قربانی اور ایثار سے کام لیتے ہیں۔جب یہ باتیں کسی قوم میں نہیں رہتیں وہ تباہ اور برباد ہو جاتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھوڑے سے مسلمان تھے مگر چونکہ اُنہوں نے قربانیاں کیں وہ دنیا کے بادشاہ بن گئے۔اُس کے بعد جب مسلمانوں میں عیاشیاں آگئیں تو وہ تباہ اور برباد ہو گئے۔غرض اللہ تعالیٰ نے قوموں کی ترقی کے لیے جو قانون بنائے ہیں اُن کے خلاف چل کر کوئی شخص کامیاب نہیں ہوسکتا۔( الفضل 28 فروری1948ء)