خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 430 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 430

$1948 430 40 خطبات محمود جب تک ہم دعا کی اہمیت کو نہ سمجھیں گے ہم کامیاب نہ ہوسکیں گے (فرموده 17 دسمبر 1948ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مجھے ابھی چونکہ کھانسی کی تکلیف ہے اس لیے میں زیادہ لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔اس وقت مجھے ایک واقعہ یاد آیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ترکوں کے سابق بادشاہ عبدالمجید 1 کا ذکر کیا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے مجھے عبدالمجید کی ایک بات بہت اچھی لگتی ہے اور وہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ جب یونان سے ترکی کی جنگ شروع ہونے لگی تو ترکی کے وزراء اُس وقت کے حالات کے مطابق زیادہ دیانتدار نہیں تھے۔وہ یورپین قوموں سے اپنے ذاتی فوائد حاصل کرتے رہتے تھے اور اپنی قومی ضرورتوں کو نظر انداز کر دیا کرتے تھے۔اس امر کے متعلق جب اُن سے مشورہ کیا گیا تو انہوں نے بادشاہ کے سامنے بہت سی مشکلات پیش کیں۔بعض امور کے متعلق انہوں نے کہا کہ ان میں ہماری کافی تیاری ہے اور ہمارے پاس کافی سامان موجود ہیں اور بعض امور کے متعلق انہوں نے کہا کہ ان ہمیں پوری تیاری حاصل نہیں اور ہمارے پاس کافی سامان موجود نہیں۔اور اس طرح انہوں نے