خطبات محمود (جلد 29) — Page 429
$1948 429 خطبات محمود زائد کر دی جائے گی۔مثلاً یہ کہہ دیا جائے گا کہ دوست سوا چھ فیصدی کی بجائے آٹھ فیصدی یا دس کی فیصدی چندہ دیا کریں اور پھر آہستہ آہستہ یہ چندہ جاری رہے گا اور ماہوار چندوں کے ساتھ ادا ہوتا رہے گا۔لیکن اس سے پہلے یہ ضروری ہے کہ 1947ء کے شروع میں جو وعدے کیے گئے تھے انہیں جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ لوگ وعدہ خلافی کے جرم میں عذاب کے مورد نہ بنیں"۔الفضل 16 مارچ 1949 ء )