خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 29

$1948 29 خطبات محمود مل سکتی۔اس لیے ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ اگر ہم نے اپنے آپ کو مادیت کے اثرات سے کلی طور پر محفوظ کر لیا تو خدا تعالیٰ ہمیں اُن جماعتوں کی نسبت ثواب بھی زیادہ دے گا۔یہ دو باتیں تو میں تسلیم کرتا ہوں کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمارا کام بہت زیادہ مشکل ہے اور اگر ہم اس کام کو کر لیں جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے تو بلا مھبہ ہمیں ثواب بھی پہلی جماعتوں سے زیادہ ملے گا۔کیونکہ ان کو اتنی قربانیاں نہیں کرنی پڑی تھیں جتنی کہ ہمیں کرنی پڑیں گی۔لیکن میں اس بات کو تسلیم نہیں کر سکتا کہ ہم ان طریقوں کو استعمال نہ کریں جن کو پہلی جماعتوں نے استعمال کیا تھا اور ہم کامیاب ہو جائیں۔خدا تعالیٰ نے بچہ کی پیدائش کے لیے مرد اور عورت کا باہمی اتحاد مقرر فرمایا ہے۔اگر ایک مومن جو کھاتا پیتا اور خوشحال ہو اس نیت کے ساتھ شادی کرے کہ خدا تعالیٰ نے شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کا حکم دے رکھا ہے تو وہ ثواب کا ضرور مستحق ہے۔لیکن اگر ایک غریب آدمی خدا تعالیٰ کے حکم کو پورا کرنے کے لیے شادی کرنا چاہتا ہے اور وہ اپنی غربت اور افلاس کی وجہ سے اس ارادہ میں نا کام رہتا ہے مگر پھر وہ بہت زیادہ کوشش کر کے خدا تعالیٰ کے حکم پورا کرتا ہے تو ہم کہیں گے کہ وہ اُس امیر کی نسبت بہت زیادہ ثواب کا مستحق ہے۔لیکن بچے پیدا کرنے کا جو قانون خدا تعالیٰ نے مقرر فرما دیا ہے وہ کبھی نہیں بدل سکتا۔بچے پیدا ہونے کے لیے عورت اور مرد کا باہمی اتحاد مقرر ہے۔اگر کوئی شخص کہے کہ فلاں شخص چونکہ غریب ہے اس لیے اُس کے لیے درختوں سے بچے پیدا ہونے شروع ہو جائیں تو یہ ناممکن بات ہے۔یہ دونوں باتیں تو صحیح ہیں کہ اُس امیر نے بھی خدا تعالیٰ کے حکم کو پورا کرنے کے لیے شادی کی اور اس غریب نے بھی خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے شادی کی گو مشیت الہی کے ماتحت اس کی شادی دیر میں ہوئی لیکن چونکہ وہ نیت یہی رکھتا تھا کہ خدا تعالیٰ کے حکم کو پورا کرے اس لیے وہ امیر کی نسبت زیادہ ثواب کا حقدار ہوگا کیونکہ اسے اس حکم کے پورا کرنے کے لیے امیر سے بہت زیادہ کوشش اور قربانی کرنی پڑی۔یہاں تک تو صحیح ہے۔لیکن بچے پیدا کرنے کا قانون نہیں بدل سکتا۔اسی طرح جو قربانی پہلے انبیاء کی جماعتوں کو کرنی پڑی ہے اس سے کہیں زیادہ قربانی ہمیں کرنی پڑے گی۔اور ہم میں سے جو لوگ اپنے آپ کو مادیت سے محفوظ رکھیں گے ان کو ثواب بھی پہلوں کی نسبت زیادہ ملے گا۔لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ کسی نہ کسی حد تک ہم مغربیت کی تقلید ضرور کریں گے تو یہ ناممکن ہے کہ ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکیں۔جس طرح ایک غریب کے گھر میں باوجود اس کے کہ اُسے خدا کے