خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 335 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 335

$1948 335 خطبات محمود جماعت نہیں بڑھی اور اگر بڑھی ہے تو اُس نسبت سے نہیں بڑھی جس نسبت سے محلہ کی آبادی بڑھی ہے۔پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے جو مامور آتے ہیں وہ صرف نسلی مومن بڑھانے کے نہیں آتے۔نسلیں کی تو بڑھا ہی کرتی ہیں۔جب مسلمانوں نے تبلیغ کو بالکل چھوڑ دیا تھا اُس زمانہ میں بھی ان کی اولادوں کا سلسلہ جاری تھا۔در حقیقت اسلام پر تنزل اس لیے نہیں آیا کہ مسلمانوں کے ہاں اولاد پیدا ہونی بند ہوگئی تھی بلکہ ان پر تنزل اس لیے آیا کہ انہوں نے تبلیغ چھوڑ دی تھی۔اب بھی اگر دوسری جگہ مسجد بن جائے گی تو احمدیوں کو یہاں آکر یہ دیکھنے کا موقع مل سکے گا کہ اس محلہ میں احمدیت کی ترقی کی کیا حالت ہے اور انہوں نے اس کے متعلق کتنی بڑی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیا ہے۔اب تو جمعہ کے دن آ کر وہ غافل ہو جاتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ یہ مسجد خوب آباد ہے احمدی اس میں بڑی کثرت سے نمازیں پڑھتے ہیں۔انہیں یہ خیال ہی نہیں آتا کہ اس محلہ میں احمدیت کمزور ہو چکی ہے لیکن دوسری مسجد بننے کے نتیجہ میں جب جمعہ کے دن بھی یہ مسجد ویران نظر آئے گی تو خود بخود یہ چیز ان کے اندر احساس خود داری پیدا کرنے کا موجب ہوگی اور وہ تبلیغ کی طرف توجہ شروع کر دیں گے۔دوسری بات یہ ہے کہ اس ایک مسجد کی وجہ سے اس سارے شہر لاہور کے لیے صرف ایک ہی مبلغ ہے۔میرا اپنا اندازہ یا یوں کہو کہ وہ سکیم جس کے ماتحت تبلیغ کرنا میں مفید سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ پانچ سو افراد پر ایک مبلغ ہونا چاہیے۔میں پانچ سومرد نہیں کہتا میں پانچ سو جوان نہیں کہتا، ہمیں پانچ سو افراد کہتا ہوں جن میں عورتیں بھی شامل ہیں، بچے بھی شامل ہیں اور مرد بھی شامل ہیں۔اس سے زیادہ افراد ک کوئی شخص صحیح طور پر تعلیم و تربیت نہیں کر سکتا۔اگر پانچ کس کی ایک فیملی سمجھی جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ہر سو فیملی کے پیچھے ایک مبلغ ہونا چاہیے۔مگر خیر یہ تو بڑی بات ہے۔اس سے نیچے اتر کر جو کچھ ہم کریں اس میں بھی کوئی نسبت تو ہمیں مدنظر رکھنی چاہیے۔ایک آدمی اگر روزانہ ایک گھنٹہ تبلیغ کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو کو تبلیغ کرے گا۔آدھ گھنٹہ سے کم بھلا کیا تبلیغ ہوگی تبلیغ کے معنے دوسرے كو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنے کے تو نہیں کہ سلام کیا اور بات ختم ہو گئی۔بلکہ تبلیغ پر وقت صرف ہوتا ہے اور یہ وقت ایک آدمی کے لیے کم از کم آدھ گھنٹہ تو ضرور ہونا چاہیے۔اس لحاظ سے اگر کوئی شخص دن بھر میں پانچ گھنٹے تبلیغ کے لیے صرف کرے تو ایک آدمی دن میں صرف دس آدمی کو تبلیغ کر سکے گا۔اور سال بھر میں تین ہزار آدمیوں کو صرف ایک دفعہ تبلیغ کرسکتا ہے۔اور سال میں ایک دفعہ کی تبلیغ کتنی تھوڑی ہوتی ہے۔