خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 259

$1948 259 خطبات محمود رجے میں لگا دیتے ہیں۔پنجاب میں ایک ڈاکٹر ٹیلر تھا۔وہ آنکھوں کے علاج میں سارے پنجاب میں مشہور تھا۔گزشتہ جنگ کے دنوں میں وہ چند دن سرکاری ہسپتال میں بھی لگا تھا۔میں نے خود اُس سے علاج کروایا ہے۔ہزاروں ہزار مریض اس کے پاس آتے تھے اور ان میں سے ہر ایک کم از کم پندرہ رو پیدا سے دیتا تھا اور جو آپریشن کرواتے تھے وہ تو سوسود و دو سو بھی دیتے تھے لیکن وہ اپنی ساری آمدن گرجے میں دے دیتا تھا اور کہتا تھا میں تو پادری ہوں اور میں نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے۔پس اگر ہم تعداد میں بھی ان کے برابر ہوتے تب بھی ہماری قربانی ان کی قربانی کے برابر نہیں ہو سکتی تھی۔امریکہ کے بعض پروفیسر سوسو ڈیڑھ ڈیڑھ سو میں کام کر رہے ہیں۔اگر انہیں گورنمنٹ منگواتی تو ہزار ہزار، ڈیڑھ ڈیڑھ ہزار ماہوار دیتی۔پس اُن کے افراد کے مقابلہ میں بھی ہم نے کوئی قربانی نہیں کی اور لیاقت کے مقابلہ میں بھی ہم نے کوئی قربانی نہیں کی۔اور پھر یہ تو میں نے ہزاروں شاخوں میں سے ایک شاخ گنوائی ہے۔اب اگر ہم کہیں لِيُظْهِرَهُ عَلَى الذِيْنِ كُلِم کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم نے اسلام کو دنیا کے باقی ادیان پر غالب کرنا ہے۔تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ کوئی ایسی جماعت پیدا ہو جائے جس کے افراد دوسرے مذاہب سے زیادہ دین کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں۔وہ دوسرے مذاہب سے زیادہ لیاقت کی قربانی کریں۔اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو اسلام دوسرے مذاہب پر غالب کیسے ہوگا۔یا مثلاً تعلیم کو لے لو تعلیم میں جتنی انہوں نے ترقی کی ہے ہمارا ان سے مقابلہ ہی کہاں ہے؟ اُن کا ادنیٰ سے ادنی عالم ہمارے بڑے سے بڑے عالم کے مقابلہ میں زیادہ علم رکھتا ہے۔گویا علم کے میدان میں بھی ہم انہیں اُس وقت تک شکست نہیں دے سکتے جب تک ایسے علماء پیدا نہ کیے جائیں جن کے سامنے یورپ کے علماء بیچ رہ جائیں۔پھر خدمت خلق کا کام ہے وہ ہزاروں ہزار اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔کہیں ریڈ کراس سوسائٹیاں قائم کی جارہی ہیں، کہیں ہسپتال کھولے جارہے ہیں اور کہیں سکول کھولے جا رہے ہیں۔اس میدان میں بھی اگر ہم انہیں شکست نہ دیں تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہماری خدمت خلق ایسی ہونی چاہیے کہ کوئی اور مذہب ہمارا مقابلہ نہ کر سکے۔پس اگر قرآن کریم کی یہ پیشگوئی پوری ہو سکتی ہے تو اُسی وقت جب ہم ہر میدان میں اور ہر کام میں انہیں شکست دیں۔