خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 389 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 389

$1948 389 خطبات محمود ور نہ واقعہ یہ ہے کہ جن مقاصد کے لیے خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو قائم کیا ہے اُس میں جماعتیں ہی تو الگ رہیں ، ملک تو الگ رہے ساری دنیا مل کر بھی کچھ نہیں کر سکتی۔اس لیے جہاں تک خدائی تائید اور نصرت کا سوال ہے لاہور کی جماعت یا پاکستان کی ساری جماعتیں یا ساری دنیا کی جماعتیں بھی اس میں روک پیدا نہیں کر سکتیں اور کسی فتنہ کے پیدا ہونے سے کوئی چیز ہمیں ڈرا نہیں سکتی۔کیونکہ اگر یہ سچ ہے کہ خدا نے ہم سے ایک کام لینا ہے تو دنیا کی طاقتوں کے متعلق یہ سمجھ لینا کہ وہ اس میں روک بن سکتی ہیں اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہم اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ ہمارا خدا نَعُوذُ بِالله ناقص اور کمزور ہے اور وہ دنیا کے لوگوں سے ڈر جائے گا۔پس میں ان دوستوں کی خاطر جنہوں نے گھبراہٹ میں مجھے خطوط لکھے ہیں اور یہ سمجھا ہے کہ میں ان کے متعلق کسی بدظنی میں مبتلا ہوں یہ ظاہر کر دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ انہوں نے جو نتیجہ نکالا وہ غلط ہے۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر تھی کہ لا ہور فتنوں کا گھر بننے والا ہے چنانچہ جتنے فتنے اٹھے ان میں سے اکثر یہیں سے اٹھے۔یہیں ہماری مخالف جماعت کا مرکز ہے۔اور پھر وہ لوگ جو قادیان سے نکلے انہوں نے بھی لاہور میں ہی جتھے پیدا کیے۔مگر جہاں وہ پیشگوئیاں تھیں وہاں یہ بھی پیشگوئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے اس شہر کو متروک نہیں کیا بلکہ اس میں نیک اور پاک لوگ بھی موجود ہیں 1 اور کسی جماعت میں سب کے سب مخلص لوگوں کا ہونا کوئی شرط نہیں ہوتا اور نہ یہ ممکن ہوتا ہے کہ کوئی شہر ایسا ہو جس میں کوئی غیر مخلص نہ ہو۔ہر جماعت میں مخلص بھی ہوتے ہیں اور غیر مخلص بھی ہوتے ہیں۔بہر حال یہ بھی ناممکن ہے کہ ہم اس شہر کے متعلق یہ کہ سکیں کہ اس میں کوئی غیر مخلص نہیں۔اور یہ بھی ناممکن ہے کہ ہم یہ کہیں کہ اس میں کوئی مخلص نہیں۔ہو سکتا ہے کہ دنیا میں کئی شہر ایسے ہوں بلکہ ہیں جن میں نام کا بھی کوئی احمدی نہیں مخلص ہونا تو الگ رہا۔اسی طرح ہوسکتا ہے کہ کئی شہر ایسے ہوں جن میں احمدی تو ہوں لیکن مخلص نہ ہوں۔لیکن لاہور کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے جو خبر دی اُس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہاں مخلص ہیں۔پس جہاں یہ ناممکن بات ہے کہ ہم کسی شہر کے متعلق یہ خیال کر لیں کہ وہاں غیر مخلص کا ہونا ناممکن ہے وہاں لاہور کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ یہاں سلسلہ احمدیہ کی زندگی کے دوران میں کسی وقت سب غیر مخلص ہو سکتے ہیں قطعی طور پر غلط ہے۔اور شہروں میں ہوسکتا ہے کہ مخلص لوگ نہ ہوں لیکن لاہور کے متعلق